جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

یہ ہے نیا پاکستان۔۔۔؟؟؟ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت اچانک ختم

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(سی پی پی) سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی اعلان کے بغیر مریضوں کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت ختم کر دی گئی جس کے بعد اب معمولی بلڈ ٹیسٹ ہو یا ایکسرے، مریضوں کو اس کی فیس ادا کرنی ہوگی۔لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت خاموشی کے ساتھ ختم کر دی گئی جب کہ جن ٹیسٹوں کی پہلے فیس وصول کی جاتی تھی، ان کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔مریضوں کے مطابق

اب او پی ڈی یا ایمرجنسی میں آنے والے اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو ہر قسم کے ٹیسٹ کی فیس بھرنی پڑ رہی ہے۔مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مہنگی ادویات کے بعد ٹیسٹوں کی بڑھتی فیسوں نے غریب مریضوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ٹوکن کے لیے مردوں اور خواتین کو کئی کئی گھنٹے قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔علاج کی غرض سے ہسپتال آنے والوں نے مفت ٹیسٹوں کی سہولت برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…