بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

وفاق کی ایک اہم شخصیت کا پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ، لانگ مارچ پر درمیانی راستہ نکالنے پر غور

datetime 23  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے جاری ہیں،

حکومت نے درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں تیز کردی ہیں تاہم پی ٹی آئی مارچ مؤخر کرنے پر آمادہ نہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاق کی ایک اہم شخصیت نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے رابطہ کیا ہے۔ ان رابطوں کا مقصد ممکنہ کشیدگی سے بچنے کے لیے فریقین کے درمیان کوئی قابلِ قبول راستہ تلاش کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو مارچ کے حوالے سے اپنی حدود سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ انتظامیہ جہاں مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرے گی، وہاں مظاہرین کو پرامن طور پر موجود رہنا ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں تصادم سے گریز اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے رابطوں کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت پر کارکنوں کی جانب سے مارچ جاری رکھنے کا شدید دباؤ ہے، جس کے باعث قیادت فی الحال لانگ مارچ مؤخر کرنے کے لیے تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران بھی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اور رابطوں کا امکان موجود ہے، جبکہ دونوں جانب سے صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے کے لیے درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…