بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

سونے اور چاندی کے نرخ نیچے آگئے، تازہ اعداد و شمار جاری

datetime 23  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے بعد نیا نرخ 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1544 روپے کم ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 314 ڈالر کی سطح پر آگیا، جس کے اثرات پاکستانی صرافہ بازار میں بھی نظر آئے۔دوسری جانب چاندی کے نرخ بھی نیچے آگئے۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 8 روپے مقرر کی گئی ہے،

جبکہ 10 گرام چاندی 25 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 8 روپے کی ہوگئی۔صرافہ مارکیٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلیاں مقامی مارکیٹ کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں۔ماہرین اور کاروباری حلقوں کی نظریں روزانہ جاری ہونے والے صرافہ نرخوں پر مرکوز ہیں، کیونکہ قیمتی دھاتوں کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ تاہم مختلف شہروں میں دکانداروں کے نرخ اور زیورات کی اجرت کے باعث حتمی خرید و فروخت کی قیمت میں فرق ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…