ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک کے مختلف علاقوں میں برف باری ،بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ،محکمہ موسمیات نے ایک اور بڑی پیش گوئی کردی

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وادی کوہسار مری اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا ، برف باری کی وجہ سے وادی لیپہ کا مسلسل ایک ہفتے سے زمینی رابطہ منقطع ہے،گلگت بلتستان میں استور، دیامر سمیت مختلف مقامات پر ایک بار پھر برف باری شروع ہو گئی، بلوچستان کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں باغ، ہٹیاں بالا، وادی گریز، وادی شونٹر، وادی نیلم، وادی لیپہ سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔وادی لیپہ کا ایک ہفتے سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے علاقے میں خوراک کی کمی شروع ہو گئی ہے، لوگ اس خون جما دینے والے موسم میں بلند پہاڑی درے کو پیدل عبور کرنے پر مجبور ہوگئے۔محکمہ شاہرات کے مطابق اب تک 7کلو میٹر کا علاقہ برف ہٹا کر کلیئر کیا گیا ہے، مزید 5کلو میٹر پر کام جاری ہے۔استورمیں ایک دن موسم صاف رہنے کے بعد دوبارہ مختلف علاقوں میں برف باری کا آغاز ہو گیا ، نانگا پربت، فیری میڈو، بابوسر، بٹوگاہ ٹاپ پر بھی برف باری ہو ئی۔صوابی اور گرد و نواح میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا، خیبرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسم ابر آلود رہا۔مری اور گردونواح میں رات گئے برف باری کے بعد موسم ابر آلود رہا، شہر اور گرد و نواح میں گہرے بادل چھائے رہے ۔چمن اور ملحقہ علاقوں میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کان مہتر زئی کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔اسلام آباد شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے سرد مقام بگروٹ رہا جہاں درجہ حرارت منفی 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،استور اور گوپس میں منفی 10، کالام اور اسکردو میں منفی 9، ہنزہ میں منفی 7 ، دیر، گلگت اور مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ، مظفر آباد اور فیصل آباد میں ایک، اسلام آباد اور لاہور میں 2، پشاور میں 5، ملتان میں 7، حیدر آباد میں 12 اور کراچی میں14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق 19 جنوری تا 25 جنوری گلگت بلتستان میں برف باری اور بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا ضلع گلگت کے عوام ند ی نالوں، اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے حفاظت کے پیش نظربلخصوص گاشو، پہوٹ ، کارگاہ ، گوچ ،بگروٹ ، ہراموش،

بارگو، شروٹ،جگلوٹ گورو کے عوام النا س کوتنبیہ کی جا تی ہے کہ ایسے پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ/برف باری کا خطرہ ہو وہاں پر مختلف امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر ہیں تیز بارشوں/ آندھی کی صورت میں عارضی طور پر محفوض مقامات پر منتقل ہوجائیں۔اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال یا جانی مالی نقصان کی صورت میں بر وقت کاروائی کے لئے درجہ زیل نمبروں پر اطلا ع دیں۔الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت 5811۔920724 0 جی بی ڈی ایم اے کنٹرول روم 05811۔920874 :۔ اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت/ دنیور / جگلوٹ ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر تعیناتی عمل میں لاکر رپور ٹ پیش کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…