شیخ رشید پی اے سی کی چیئرمین شپ شہباز شریف کو دینے پر حکومت سے ناراض ہوگئے ،انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی 

20  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے حکومتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ ریمانڈ والے شخص کو دینے پر مان گئی ہے تو خدشہ ہے کہ وہ مزید مطالبے بھی مان لے گی،شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی این آر او کیلئے سرگرم ہیں ، اطلاعات یہ ہیں کہ لوگ درمیانے راستے کی تلاش میں ہیں ،

زرداری ملک کے صدر کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے نوازشریف نے اپنے تمام کیسز ناقص انداز میں لڑے ۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے تمام کیسز ناقص انداز میں لڑے ، (ن) لیگ کے سب ہی لوگ شہبازشریف پر سہارا کئے بیٹھے ہیں ، نوازشریف کو لینے ان کے بھائی بھی ایئرپورٹ نہیں پہنچے، جو شخص ریمانڈ پر ہو اس کے پروڈکشنز آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں ، چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر مجھے شدید تحفظات ہیں ، حکومت پی اے سی پر مان گئی تو مزید مطالبے بھی مان لے گی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف این آر او مانگ رہے ہیں ، شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی این آر او کیلئے سرگرم ہیں ، اطلاعات یہ ہیں کہ لوگ درمیانے کی راستے کی تلاش میں ہیں ، اگر میری اطلاع غلط ہے تو بتا دیں مان لوں گا ، مشرف سے این آر او میں شہباز شریف کا مرکزی کردار تھا ۔آصف زرداری بینظیر بھٹو کے زریعے سیاست میں آئے ، زرداری ملک کے صدر کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے، بلاول بھٹوکو آصف علی زرداری کے ساتھ نہیں دیکھ رہا ، بلاول کو زرداری کی حقیقت کا علم ہو گا تو یہ رویہ بدل جائے گا ، آئندہ تین ہفتے کے دوران جھاڑو پھرتے دیکھ رہا ہوں ۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران ملک کے بے تاج بادشاہ بنے بیٹھے تھے، عمران خان نے درست کہا ہارتاوہ ہے جو ہار مان لیتا ہے، عمران خان نے جدوجہد کی آج وہ کامیاب ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…