لاہور(آئی این پی) لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اربوں روپے مبینہ کرپشن کامعاملہ پرسابق و زیر اعلی شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ۔نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی جبکہ غیرملکی فرمزکے ساتھ مقامی کمپنیوں کوبھی الگ ٹھیکے دیئے گئے۔اسی طرح شہبازشریف کے حکم پر
غیرملکی کمپنیوں کونوازنے کیلئے مقامی فرمزکوآوٹ کیاگیا، خواجہ حسان اور مہراشتیاق پر بھی الزام ہے کہ انھوں نے غیرقانونی طورپرمہنگے ٹھیکے دینے کی منظوری دی ۔نیب ذرائع کے مطابق مہنگے ٹھیکے دینے میں بورڈ آف ڈائریکٹرزبھی ملوث ہیں اس لیے بورڈآف ڈائریکٹرزاورسابق ایم ڈی بلال مصطفی کیخلاف الگ الگ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔