جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے 48گھنٹوں میں کیا کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کرنا پی ٹی آئی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے، ، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور لوکل باڈیز نظام سے نئی لیڈرشپ اوپر آنے میں مدد ملے گی،عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا ہے، یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کا

موثر احتساب کریں، ماضی میں پارلیمنٹرینز کی توجہ قانون سازی پر کم اور فنڈز کے حصول پر زیادہ رہی، نئے بلدیاتی نظام کا مقصد اسٹیٹس کو کو توڑنا ہے، ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے گاجس میں عوامی نمائندوں کوبلیک میل نہ کیا جا سکے، ایسانظام دیںگے کہ بلدیاتی نمائندے اپنی پوری توجہ عوام کی فلاح پر مرکوز کر سکیں۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلدیاتی نظام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب غلام سرور، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پارٹی کے سینئرز عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کرنا پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم ایجنڈا ہے، عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کا مثر احتساب کریں اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور لوکل باڈیز نظام سے نئی لیڈرشپ اوپر آنے میں مدد ملے گی۔عمران خان نے کہا کہ ماضی میں پارلیمنٹرینز کی توجہ قانون سازی پر کم اور فنڈز کے حصول پر زیادہ رہی، نئے بلدیاتی نظام کا مقصد اسٹیٹس کو کو توڑنا ہے، ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے گاجس میں عوامی نمائندوں کوبلیک میل نہ کیا جا سکے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسانظام دیںگے کہ بلدیاتی نمائندے اپنی پوری توجہ عوام کی فلاح پر مرکوز کر سکیں۔اس سے قبل وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو ایوان وزیراعلی میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور

وزیر بلدیات علیم خان نے انہیں حکومت کے 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات نے تمام محکموں کی 100 روزہ پلان پر ترجیحاتی ایجنڈے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جب کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…