اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اس وقت قومی اسمبلی میں سپلیمنٹری فنانس بل پیش کر رہے ہیں جس کے دوران انہوں نے وزیراعظم،وفاقی وزرا، گورنر ز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسد عمر نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ ملک کے حکومتی صاحب ثروت افراد جن
میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا اور گورنرز آتے ہیں اور ان کو ہائوس، ٹریول ، و دیگر چیزوں پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے جبکہ باقی افراد اس سے مستثنیٰ نہیں بجٹ میں اس چھوٹ کو ختم کیا جا رہا ہے اور اس کو وزیراعظم عمران خان اور 100فیصد وفاقی کابینہ کی سپورٹ حاصل ہے۔