پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

کرپشن کے ذریعے بیرون ممالک منتقل کی گئی دولت واپس لانے کا قانون تیار،وفاقی وزیرقانون نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کرپشن کے ذریعے بیرون ممالک منتقل کی گئی دولت واپس لانے کیلئے قانون بنا لیا ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بچوں کے مقدمے میں منی ٹریل دینے کی ذمہ داری اْن پر ہے۔انہوں نے کہاکہ پراسیکیوشن کا کام ناجائز اثاثے کی صرف نشان دہی کرنا ہوتا ہے ٗ

اثاثے رکھنے والے کو اس کے ذرائع بتانا لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ میوچل لیگل اسسٹنس کا قانون ایکٹ یا آرڈیننس کے ذریعے نافذ کریں گے۔احتساب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نیب کے ہاتھ کاٹیں گے نہیں بلکہ اسے مزید بااختیار بنائیں گے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو کوئی رول بیک نہیں کر رہا اور نا ہی اداروں کے درمیان طاقت کے توازن کے لیے کسی نئی آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز اور افواج کو احتساب کے دائرے میں ہرگز نہ لایا جائے ٗججز کی تقرری اور انہیں ہٹانے کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے، ججز کے مس کنڈکٹ پر انہیں ہٹانے کے قانون میں ترمیم ضروری ہے۔پرویز مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہدایت دے چکا ہوں کہ پرویز مشرف کے بارے میں کوئی سمری یا چیز میرے پاس نہ لائی جائے ٗوزیراعظم کو بھی اس بارے آگاہ کر چکا ہوں۔عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اپوزیشن پارلیمانی کمیشن کے قیام کیلئے صلح صفائی سے بات کرے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں آنے کے رولز تبدیل کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 184 تین کے تحت سو موٹو پاورز ہیں، سپریم کورٹ ایگزیکٹو پاورز بھی استعمال کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 184 تین کا قانون اسی شکل میں برقرار رہنا چاہیے اور سو موٹو قانون میں اپیل کا حق دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ڈیمز فنڈ قائم کرنا احسن اقدام ہے۔بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے خلاف مقدمہ پوری قوت سے لڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…