منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اسحاق ڈار 6 ہزار کروڑ کی کرپشن میں ملوث ،انہیں کس نے اپنے طیارے میں پاکستان سے فرار کرایا؟تحریک انصاف نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف کی جائیدادیں اور کارنامے سامنے آنے چاہئیں،نواز شریف اور ان کا خاندان کرپشن کی بہت بڑی داستان ہے،اسحاق ڈار 6 ہزار کروڑ کی کرپشن میں ملوث ہیں ،انہیں شاہد خاقان عباسی نے اپنے طیارے میں فرار کرایا،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ہاؤسنگ سکیم کے سکینڈل میں ملوث ہیں،

نیب انہیں فوری گرفتار کرے ،سابق جج ہونے کی بنیاد پر انہیں رعایت نہیں دی جا سکتی،بیورو کریسی میں ٹرانسفرز اور پوسٹنگ کو مسترد کرتے ہیں،تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے،پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک کیا جائے۔پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف کی جائیدادیں اور کارنامے سامنے آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نئی پراپرٹیز کے بارے میں انکشاف ہوا ہے، اینٹ اٹھاؤ تو نواز شریف کی جائیداد نکل آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی برطانیہ، سوئٹزر لینڈ، متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب میں جائیدادیں ہیں، نواز شریف اور ان کا خاندان کرپشن کی ایک بہت بڑی داستان ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف نے کمپنیز کا ڈھکوسلا بنایا تھا، تمام کمپنیوں میں کرپشن سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں لیکن کیا ایک خاندان کو اجازت دی جا سکتی ہے کہ 30 ہزار کروڑ روپے اٹھا کر کے باہر لے جائے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ اگر بے شرمی کی تصویر دیکھنی ہو تو اسحاق ڈار کو دیکھ لیں، اسحاق ڈار 6 ہزار کروڑ کی کرپشن میں ملوث ہیں اور انہیں شاہد خاقان عباسی نے اپنے طیارے میں فرار کرایا۔

انہوں نے شاہد خاقان عباسی اور فواد حسن فواد کو طلب کر کے ملزم کو فرار کرانے کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ہاؤسنگ سکیم کے اسکینڈل میں ملوث ہیں، نیب انہیں فوری گرفتار کرے کیونکہ سابق جج ہونے کی بنیاد پر انہیں رعایت نہیں دی جا سکتی۔انہو ں نے کہاکہ احتساب کے عمل کی شفافیت کیلئے سب کا احتساب ضروری ہے،

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کا شکار ہونے والے دھکے کھا رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا خاندان فراڈ میں ملوث ہے ،تحریک انصاف متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، اگر متاثرین کو انصاف نہ ملا تو نیب کو شک کی نظر سے دیکھیں گے۔ترجمان پی ٹی آئی نے بیورو کریسی میں ٹرانسفرز اور پوسٹنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اہم پوزیشنز پر تعینات افسروں کے بارے میں سب کو علم ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے گھر کے لوگوں سے مشورے لے کر تعیناتیاں کی گئیں،

ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر رانجھا کو ہٹایا نہیں گیا جب کہ رانا مقبول اور ذوالفقار چیمہ نواز شریف کے گھر کے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ عرصے سے تعینات افراد کو دوسرے صوبوں میں نہیں بھجوایا گیا، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی یہی حال ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے نگراں حکومت نے تبادلوں سے قبل ہوم ورک نہیں کیا، کرپشن میں ملوث افسران کو ڈی سی لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے ۔فواد چودھری نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…