پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ، ان پلاٹس کیلئے آمدنی کہاں اور کن ذرائع سے حاصل کی گئی؟ خواجہ سعد رفیق نے جواب دے دیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ، ان پلاٹس کیلئے آمدنی کہاں اور کن ذرائع سے حاصل کی گئی؟ خواجہ سعد رفیق نے جواب دے دیا لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیراگون ہاسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کیس میں

قومی احتساب بیورو ( نیب ) میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروادیا۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے پیراگون سٹی سے متعلق سوالات کیے گئے ۔ان سے دریافت کیا گیا کہ 2016ء میں انہیں پیراگون سوسائٹی میں چالیس کنال کے پلاٹس کس حساب میں دیئے گئے؟ ان پلاٹس کیلئے آمدنی کہاں اور کن ذرائع سے حاصل کی گئی؟۔اس سے قبل مارچ میں نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے چھوٹے بھائی سلمان رفیق کو طلب کیا تھا جس پر خواجہ سعد رفیق نے نیب کے سوالنامے کا جواب بھی دیا تھا۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کی جانب سے سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم فواد حسن فواد کو بھی آج ( جمعہ)کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔فواد حسن فواد کی طلبی آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو طلبی کے آٹھ نوٹسز بھجوائے گئے تاہم وہ صرف تین مرتبہ پیش ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کی کل طلبی مذکورہ کرپشن کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دی جارہی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…