منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف،حمزہ شہباز، مریم نواز،سعد رفیق، ایاز صادق۔۔۔! کون کہاں سے الیکشن لڑے گا،ن لیگ کی پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے فہرست جاری کردی گئی

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا اجلاس میں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے لسٹ مرتب کر لی گئی ہے ن لیگی ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیاگیا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن ) میاں شہباز شریف این اے 132 اور پی پی 165، حمزہ شہباز این اے 124 اور پی پی 146 جبکہ مریم نواز حلقہ پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کی مشاورت کے بعد لاہور سے صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے

خواہشمند امیدواروں کی فہرست تیار کرلی گئی جبکہ این اے 118 سے ملک ریاض موزوں امیدوارہیں جبکہ پرویز ملک کا بھی اجلاس میں زیرغور آیا ہے جبکہ ن لیگ کے سینئررہنماء حمزہ شہباز این اے 124 سے الیکشن لڑیں گے این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق این اے 125 سے سردار ایاصادق اور پرویز ملک کا نام تجویز کیا گیا ہے این اے 125 سے میاں مرغوب اور وحید عالم کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے این اے 126 سے میاں مرغوب،مہر اشتیاق اور رانا مشہود کے نام تجویز کئے گئے ہیں اسی طرح این اے 127 سے مریم نواز مضبوط امیدوار ہونگی این اے 128 سے شیخ روحیل اصغراور سہیل شوکت بٹ کا نام تجویز کیا گیا ہے این اے 129 سے سلمان رفیق ،سردار ایاز صادق ،سہیل شوکت کا نام تجویز کیا گیاہے این اے 130 سے خواجہ احمد حسان ،سردار ایاز صادق کا نام تجویز کیا گیا ہے این اے 130 سے زعیم قادری ،حافظ نعمان کے نام بھی زیر غور ہیں این اے 133 سے ایاز صادق،پرویز ملک اور عمران نذیر کا نام تجویز کیا گیاہے این اے 134 سے شازیہ مبشر،خواجہ عمران نذیر ودیگر کے نام پر غور ،این اے 135 سے سیف الموک کھوکھر الیکشن لڑینگے،این اے 136 سے ملک افضل کھوکھر ،سردار عادل عمر کے نام پر غور کیاگیا،این اے 136 سے چوہدری عبدالغفور کے نام پر غور کیا گیا سابق صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو پی پی147،

سابق صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کو پی پی150 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پی پی 157 سے میدان میں اترنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ یاسین سوہل کو پی پی 162 اور میاں نصیر احمد کو پی پی 163 سے ٹکٹ دیا جائے گا پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی 144 سے ملک ریاض، غزالی سلیم بٹ، سمیع اللہ، پی پی 145 سے ملک ریاض، غزالی بٹ، عمران گورائیہ اور رانا احسن شرافت کے نام تجویز کئے گئے ہیں پی پی 148 سے چودھری شہباز احمد، غزالی بٹ

اور باؤ اختر جبکہ پی پی 149 سے ماجد ظہور، وحید عالم خان، میاں مرغوب احمد، سید محمد عظمت کے نام زیر غور ہیں پی پی 151 سے میاں نعمان، میاں مرغوب احمد، شعیب خان نیازی، بجاش نیازی، چودھری باقر، پی پی 152 سے رانا مشہود ، شعیب خان نیازی، میاں مرغوب احمد، پی پی 153 سے خواجہ عمران نذیر اور باؤاختر علی کے نام پر مشاورت جاری ہے پی پی 154 سے چودھری علی عدنان، باؤ اختر علی، ملک وحید، خرم روحیل، وحید گل اور میاں نوید انجم میں سے کسی ایک کو ٹکٹ دی جائے گی

فہرست کے مطابق پی پی 155 کے لئے غلام حبیب اعوان، رانا تجمل حسین، منیب علیم اعوان کے نام کی تجویز کیے گئے ہیں۔ پی پی 156 سے ملک وحید، رانا تجمل حسین، چودھری علی عدنان، پی پی 158 سے خواجہ سلمان رفیق، انجم بٹ، محمد علی میاں، پی پی159سے حافظ میاں نعمان، خواجہ احمد حسان، رانا احسن شرافت، زبیر گل اور محمد علی میاں دوڑ میں شامل ہیں۔پی پی 160 سے سید توصیف شاہ، حافظ نعمان، پی پی 161 سے فیصل سیف کھوکھر کو پارٹی ٹکٹ دئیے جانے کاامکان ہے۔

پی پی 164 سے زین شوکت، ملک غلام حبیب اعوان،سہیل شوکت بٹ، پی پی 166 سے خواجہ عمران نذیر یا رمضان صدیق بھٹی الیکشن لڑیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 167 سے میاں محمد سلیم، سید زعیم حسین قادری، پی پی168 سے رمضان صدیق بھٹی، خواجہ عمران نذیر، رانا خالد قادری، پی پی 159 سے رانا خالد قادری، اختر بادشاہ، چودھری نواز اور رانامبشر اقبال کے نام زیر غور ہیں

پی پی 170سے وحید عالم خان، میاں محمد سلیم، رانا مبشر اقبال اور پی پی 171 سے چودھری گلزار گجر، چودھری عبدالغفور، سردار عادل عمر، مرزا جاوید، پی پی 172 سے سلمان شہباز، چودھری عبدالغفور، مرزا جاوید کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ تمام امیدواروں کے ٹکٹوں کا حتمی اعلان نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔(ریاض



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…