اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

فوج نے نوازشریف کو اقتدار سے کیوں ہٹایا؟ ریحام خان کا اپنی کتاب میں تہلکہ خیز انکشاف، ای میل ہیک نہیں کیا گیا،حمزہ علی عباسی قرآن اٹھانے کوتیار

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) معروف اداکار اور اینکر پرسن حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب جھوٹ پر مبنی ہے۔ ریحام خان کسی کے پلان پر کام کر رہی ہیں۔ ن لیگ ریحام خان کے پیچھے ہیں جس کے ثبوت ہیں۔ ریحام خان کا ای میل کسی نے ہیک نہیں کیا نہ ہی ریحام خان کی کتاب کا مسودہ لیک ہوا ہے۔ چاہتے ہیں کہ ریحام خان اپنی کتاب پبلش کریں۔ ریحام خان لندن میں عدالت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں کتاب حمزہ شہباز اور مریم نواز کی تعریف سے بھرا ہے۔

ریحام خان جانتی ہے کہ کتاب کا مسودہ مجھے کس نے بھیجا۔ اگر مسودہ جھوٹا ہے تو تردید کریں سامنے آئیں۔ کتاب کا مسودہ دینے والے شخص کا نام نہیں بتا سکتا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف اینکر پرسن حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان کا پلان تھا کہ کتاب کو الیکشن سے 2ہفتے قبل پبلش کر کے مارکیٹ میں لائیں تاکہ تحریک انصاف کو اخلاقی طور پر شکست ہو اور آنیو الے الیکشن میں ہار جائیں۔ ریحام خان کی کتاب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے تعاون سے چھپ کے آنیو الا تھا۔ ریحام خان کسی کے پلان پر کام کر رہی ہیں ۔ قرآن اٹھانے کو تیار ہوں کہ ریحام خان کا ای میل ہیک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اپنی کتاب کا مسودہ کسی کو ای میل کی تھی جس کے ذریعے مجھے ملی۔ ریحام کی کتاب جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ریحام خان نے ایسے خواتین پر گھٹیا الزامات لگائے جن کی25سال کی اولاد ہیں اور معزز خاندان کے خواتین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان نے کتاب کے ذریعے دوسروں کی عزتوں پر کیچڑ اچھالا ہے۔ ریحام خان خود کو تنہا بہادر عورت ہونے پر فخر کرتی ہیں۔ انہیں شرم آنی چاہیئے کہ وہ دوسری عزت دار خواتین کے بارے میں بے بنیاد الزامات لگا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان، اسد عمر اور جہانگیر ترین نے ریحام خان کے خلاف کبھی

بات کی ریکارڈ چیک کریں کہیں پر نہیں ملے گی۔ کتاب پر عمران خان پریشان نہیں ہے۔ ریحام خان کے حوالے سے ہم نے نہیں بلکہ ن لیگ کے لوگوں نے بہت سی باتیں بنائی۔ جو الزامات ریحام خان نے لگائے ہیں انہیں ثابت کرنا ہو گا۔ ریحام خان نے وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی کے بارے میں غلط باتیں کی ہے۔ ریحام خان لندن میں عدالت کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے ن لیگ کی بڑی تعریفیں کی ہیں۔

مریم نواز کو انتہائی سنجیدہ اور وقت کی پابند خاتون قرار دیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف مغرور نہیں بلکہ انتہائی سرگرم اور پیشہ ور شخص کہا ہے۔ ریحام نے ایک طرف پی ٹی آئی کو گندی جماعت قرار دیا ہے جبکہ ن لیگ کو پارسا بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے لوگوں کے علاوہ ٹی وی اینکروں کے خلاف بھی الزامات لگائے ہیں ان کے مطابق ہر ٹی وی اینکر پرسن کے تنخواہوں کے علاوہ اور بھی ذرائع آمدن ہیں۔ ریحام خان نے فوج پر الزام لگایا ہے کہ نواز شریف سنٹرل ایشیا کے ممالک اور سعودی عرب کے ساتھ روابط سے خطے میں مشہور ہو رہے تھے جس کی وجہ سے فوج نے انہیں اقتدار سے ہٹا دیا ان سے پوچھتا ہوں کہ ان ساری باتوں کا ثبوت ہے جو اس طرح باتیں کرر ہی ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے ریحام نے کتاب کے مسودے کی تردید نہیں کی۔ کتاب شائع کرنے کے لئے حمزہ شہباز نے ریحام کو پیسے دیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…