جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف زیر سماعت ریفرنسز ،احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 4  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے شریف خاندان اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف زیر سماعت نیب ریفرنسز کی سماعت کی مدت میں ایک مرتبہ پھر توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف زیر سماعت ریفرنسز کی مدت 9 جون کو ختم ہوجائیگی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ

وہ ایک خط لکھیں گے جس میں سپریم کورٹ سے ریفرنس کی سماعت کی مدت میں مزید توسیع کی درخواست کریں گے۔خیال رہے گزشتہ برس 27 جولائی کو پاناما پیپرز کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز، دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 3 ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور ان ریفرنسز کو 6 ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی تھی۔سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں نیب کی جانب سے ستمبر 2017 میں ریفرنسز دائر کیے گئے تھے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی مہلت مارچ 2018 میں ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد نیب کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر 2 ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔بعد ازاں گزشتہ ماہ نیب کی جانب سے دوبارہ درخواست پر عدالت نے ان ریفرنسز کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی اور نیب ریفرنس مکمل کرنے کے لیے 9 جون تک کا وقت دے دیا تھا۔ادھر عدالت کی جانب سے دی گئی 9 جون کی ڈیڈلائن قریب ہے جبکہ اب تک ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔اس کے علاوہ احتساب عدالت میں ریفرنسز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ سے العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ ہونا باقی ہے۔یاد رہے کہ اس وقت العزیزیہ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے حکم پر پاناما پیپرز کیس میں بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء کے بیان ریکارڈ کرانے اور اس پر جرح کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔واجد ضیاء کے بعد استغاثہ (نیب) کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں حتمی گواہ پیش کیے جائیں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…