ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز شریف سے پیسے لیے یامریم نواز سے ملاقات ہوئی؟عمران خان الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ ۔۔۔!ریحام خان بالاخر کھل کرسامنے آگئیں، حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے کیونکہ انہوں نے ان کے ساتھ نکاح کو چھپا کر 2 ماہ تک جھوٹ بولا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب لکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پیسے لینے اور ان سے یا سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جائیں گی۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے معاملے کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کردی۔ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے کتاب لکھنے کے لیے شہباز شریف سے پیسے لیے اور نہ ہی کبھی ان کی شہباز شریف یا مریم نواز سے ملاقات ہوئی ٗالزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جاؤں گی۔انہو ں نے کہاکہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر پی ٹی آئی میری کتاب سے کیوں پریشان ہے؟ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور اپنے سابق شوہر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، انہوں نے ان کے ساتھ نکاح کو چھپا کر 2 ماہ تک جھوٹ بولا۔انہوں نے کہاکہ جو نگران وزیر اعلیٰ کا نام نہیں دے سکا، وہ ملک کیا چلائے گا؟اپنی کتاب کی اشاعت کے حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ ان کی کتاب سے الیکشن کو کیا خطرہ؟جو تاریخ بہتر لگی ٗ اْس وقت کتاب منظر عام پر آجائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن سے پہلے خواتین کو استعمال کیا جا رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 1988 میں بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا اور ان کی جعلی تصاویر بنوا کر ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب کی بار بھی حسین حقانی اور ریحام خان کی تصاویر ساری کہانی بتا رہی ہیں کہ ہو کیا رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام میں منکوحہ عورت اور مرد ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں اور کسی بھی

معاشرے میں طلاق کے بعد اپنے خانگی معاملات پر بات کرنا نا صرف تہذیب کے خلاف بلکہ بدتہذیبی ہے۔ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں تین سال تک کتاب لکھنے کا خیال کیوں نہیں آیا، الیکشن سے پہلے ہی کتاب لکھنے کا خیال کیوں آیا؟ ظاہر ہے وہ الیکشن کے ایجنڈے پر کام کر ر ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ سلمان احمد نے الزام لگایا ہے کہ ریحام خان نے شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لیے ہیں، وہ تو کہہ رہے ہیں کہ ریحام ان کے خلاف عدالت جائیں

اور اگر ریحام عدالت جاتی ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب تک جو باتیں سامنے آئی ہیں وہ یہ ہیں ریحام خان نے مسلم لیگ، مریم نواز اور شہباز شریف سے احسن اقبال کے ذریعے ملاقاتیں کیں اور ان سے پیسے لیے۔تحریک انصاف کے اپ سیٹ ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کے الزامات پر پارٹی بالکل اپ سیٹ ہے

کیونکہ وہ 11 ماہ تک عمران خان کے نکاح میں رہی ہیں اور اگر انہیں ہمارے لیڈر کے خلاف استعمال کریں گے تو پارٹی تو اپ سیٹ ہو گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر کسی شخص کی طلاق یافتہ بیوی کتاب لکھے گی تو وہ اس میں کیا لکھے گی، ظاہر ہے اس میں وہ اپنے سابق شوہر کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس ایجنڈے کے اوپر ہماری مخالف پارٹی کے ذریعے استعمال ہو رہی ہیں تو وہ بدقسمتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…