جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عائشہ احد نے حمزہ شہباز اور علی عمران کیخلاف جنوبی چھاؤنی تھانے میں درخواست جمع کروادی

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) عائشہ احد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کے خلاف جنوبی چھاؤنی تھانے میں درخواست جمع کروادی۔جنوبی چھاؤنی تھانے میں جمع کروائی گئی عائشہ احد کی درخواست کے مطابق حمزہ شہباز نے 16فروری 2011ء کو گھر شفٹ کرنے کے بہانے انہیں بلایا، جہاں انہوں نے علی عمران کے ساتھ مل کر ان پر تشدد کیا ۔

جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور موبائل فون، جیولری اور پرس چھین لیا۔عائشہ احد کے مطابق حمزہ شہباز اور علی عمران نے انہیں حبس بے جا میں رکھا اور صبح جب وہ جان بچا کر نکلیں تو ڈرائیور انہیں ایک اور مقام پر لے گیا۔درخواست کے مطابق عائشہ احد کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اور علی عمران ان سے خالی اسٹیمپ پیپر پر دستخط کرانا چاہتے تھے۔حمزہ شہباز کے غنڈے ان کے گھر سے لیپ ٹاپ، نکاح نامہ اور دستاویزات بھی چوری کرکے لے گئے۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے دائر درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ عائشہ احد نامی خاتون نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے ساتھ ان کی 2010ء میں شادی ہوئی جس کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز بھی گواہ ہیں جبکہ ان کے پاس شریف فیملی کے تمام پیغامات بھی موجود ہیں۔2 جون کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر 7سال بعد حمزہ شہباز سمیت 6افراد کے خلاف عائشہ احد پر تشدد کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا تھا۔حمزہ شہباز کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں درج اس مقدمے میں تشدد، چوری، چھینا جھپٹی، توڑ پھوڑ ، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور زیادتی کی کوشش کی دفعات شامل کی گئی تھیں جبکہ مقدمے میں حمزہ شہباز کے علاوہ ذوالفقار چیمہ، انسپکٹر عتیق ڈوگر، سابق انسپکٹر جنرل رانا مقبول اور عمران یوسف کو نامزد کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…