جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ْ قصور کے بعدراولاکو ٹ میں بھی ویڈیوسکینڈل سامنے آگیا، درجنوں خواتین متاثرہ ویڈیو بیرون ملک لے جا کر فروخت کی جاتی ہیں، شرمناک انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2018 |

روالاکوٹ( آن لائن )ْ قصور کی طرح رولاکو ٹ میں ویڈیوسکینڈل سامنے آگیا درجنوں خواتین متاثرہ ویڈیو بیرون ملک لے جا کر فروخت کیے جانے کا انکشاف ایک متاثرہ خاتون کے خاوند اور ایک بچی کے باپ نے تھانہ راولاکوٹ میں FIR درج کروا دی پولیس کاچھاپہ ملزم کا گھر تالہ بندی کی وجہ سے کسی گرفتاری میں کامیابی نہ ہوسکی

سابق صدر آزاد کشمیر کااعزازی مشیر خواتین کو بلیک میل کرنے اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیو اورفوٹو بنانے میں ملوث نکلا راز بے نقاب ہونے پر پیپلز پارٹی کالیڈر روپورش ہو گیا نواحی گاؤں حسین کوٹ کا دولت مند شخص سعید خان اس وقت کرتوت سامنے آنے کے بعد جال میں پھنسا جب اس کے گھر چوری ہوئی چور لیپ ٹاپ سمیت مختلف قیمتی اشیاء لے گئے اور آگے جا کر فروخت کر دیں لیپ ٹاپ فروخت کرنے والے شخص نے جب اس میں سعید خان کی بعض خواتین سمیت نازیبہ ویڈیوں دیکھی تو بات آگے پھیل گئی کچھ لوگوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ پہلے سے سعید خان کے ان کرتوتوں سے واقف تھے وہ اس کی آڑ میں سعید خان سے بتہ بھی لیتے رہے ہیں جب کہ معاملہ کھلنے پر کچھ لوگوں نے بھی سعید خان سے پیسے بٹورنے کی کوشش کی بے شرمی اور بلیک میلنگ سے بچنے سعید خان زیر زمین چلا گیا ہے سعید خان نے گزشتہ عام الیکشن کے وقت اس وقت کے صدر آزاد کشمیر کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تھی اور کشمیر کونسل کے ٹکٹ کے لیے بھی کوششیں کیں تھیں زرائع کا کہنا ہے کہ سعید خان کے ساتھ ایک گروہ تھا جو لڑکیوں کی ویڈیوز بناتا تھا۔گزشتہ عرصہ سکول سے گھر جاتی معصوم طالبہ کے ساتھ جن اوباش نوجوانوں نے زیادتی کی تھی اور وہ اس وقت ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں قید کاٹ رہے ہیں اُن کی گرفتاری میں بھی سعید خان رکاوٹ بنا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…