منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’مجھے معاف ہی رکھیں‘‘شہباز شریف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ تجویز کئے گئے شخص نے بھی معذرت کر لی، تحریک انصاف اس شخص کو اپنا دشمن کیوں سمجھتی ہے، ماضی میں ان پر کیا سنگین الزامات لگاتی رہی؟حیران کن خبر آگئی

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر کئی یوٹرن سامنے آنے کے بعد شہباز شریف کو بھی بڑا جھٹکا مل گیا، سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر کئی یوٹرن سامنے آچکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چار نام تجویز کئے ہیں جن میں سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان،جسٹس (ر) سائر علی ،

سابق نیول چیف ذکاءاللہ، سابق آئی جی طارق سلیم ڈوگرشامل ہیں تاہم شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے ناموں میں سے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کر لی ہے۔ خیال رہے کہ سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان ن لیگ کے دور حکومت میں مدت ملازمت میں تین بار توسیع لے چکے ہیں ۔ تحریک انصاف کی جانب سے اس سے قبل دوران ملازمت سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان پر شریف خاندان کے مخالفین کے ٹیلیفون ٹیپ کرنے کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…