پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نگران وزیر اعلیٰ کا نام پیش کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف اختلافات کا شکار، مذاق بن گیا،شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام پیش کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار ہے ، میاں محمود الرشید کی جانب سے اسپیکر رانا محمد اقبال سے ملاقات میں حسن عسکری کے علاوہ اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام پیش کئے گئے جبکہ مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر نئے ناموں کی فہرست جاری کر دی ،تحریک انصاف نے ایاز اے میر کا نام شامل کر کے اسپیکر کو چار ناموں سے آگاہ کر دیا ،

مسلم لیگ (ن) نے مزید دو، دو نام پیش کر دئیے ،دونوں جماعتیں نئے پیش کئے جانیوالے ناموں پر مشاورت کریں گی جس کے بعد کل ( اتوار) کے روز شہباز شریف اور محمود الرشید کے درمیان ملاقات میں حتمی نام کا اعلان متوقع ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔رانا ثنا اللہ خان سابق وزیر اعظم نواز شریف کے فیصل آباد میں جلسے کی وجہ سے ملاقات میں شامل نہ ہو سکے ۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) او رپی ٹی آئی کی جانب سے مزید ، دو ، دو نام تجویز کئے گئے ہیں ۔ میاں محمود الرشید نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو نام مسلم لیگ (ن) اور دونام ہماری طرف سے تجویز کئے گئے اور اتوار کے روز وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کا وقت طے ہوگا اور کسی ایک نام پر حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے پہلے پروفیسر حسن عسکری کا نام موجود ہے جبکہ اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دئیے گئے ہیں ۔ اسپیکر نے کہا ہے کہ ہم نے جو نام دئیے ہیں ان میں ایک نام پر اتفاق رائے ہو سکتا ہے جبکہ ان کی طرف سے جو نام دیا گیا ہے ان میں سے بھی ایک نام ہمارے لئے قابل قبول ہو سکتا ہے لیکن اس کیلئے دونوں جماعتوں کی قیادت مشاورت کرے گی اور کل اتوار کو فائنل راؤنڈ ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پی ٹی آئی میں تینوں ناموں پر مشاورت ہوئی ہے اور اس کے بعد دوبارہ نام پیش کئے گئے ہیں ۔

جو باتیں سامنے آرہی ہیں وہ حقائق کے برعکس ہیں میں نے اپنی ذاتی حیثیت میں کوئی نام نہیں دیا بلکہ قیادت کی مشاورت سے نام پیش کئے تھے ۔ ہر جماعت میں پسند اور نا پسند ہوتی ہے لیکن جن لوگوں نے اس بات کا بتنگڑ بنایا میرا ان سے کوئی گلہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے جو نام پیش کئے ہیں اس کے بارے میں وہ خود ہی بتا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا واضح موقف ہے کہ انتخابات وقت مقررہ پر ہونے چاہئیں ۔ اگر ایک دفعہ آئینی حدود سے باہر اقدام ہوا تو اس کی کوئی حد نہیں ہو گی اور پھر معلوم نہیں انتخابات کب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میاں محمو د الرشید نے اسپیکر رانا محمد اقبال سے ملاقات سے قبل پارٹی قائد عمران خان کو دوبارہ ٹیلیفونک رابطہ کر کے نئے پیش کئے جانیوالے ناموں بارے حتمی طو رپر پوچھا تھا۔ اسپیکررانا محمد اقبال اور میاں محمود الرشید کی ملاقات کے اختتام پر پی ٹی ائی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنی فہرست جاری کر دی جس میں اوریا مقبول جان کی بجائے ایاز امیر کا نامشامل تھا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ محمودالرشید اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور رابطے میں کمی کوتاہی یا کنفیوژن ہو سکتی ہے۔

عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے جن ناموں کی منظوری دی ہے وہ وہی نام ہیں جو میں نے جاری کئے ہیں ۔بعد ازاں محمود الرشید اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے بتایا کہ اسپیکر رانا محمد اقبال سے ملاقات میں انہیں اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کا نام پیش کیا تھا لیکن بعد ازاں مجھے پارٹی کی جانب سے ایاز اے میر کے نام سے بھی آگاہ کیا گیا تاہم اس وقت تک میری اسپیکر سے میٹنگ مکمل ہوچکی تھی اور میں میڈیا سے بھی گفتگو کر چکا تھا تاہم اب میں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو دوبارہ اس نام سے آگاہ کر دیا ہے اور ہماری طرف سے حسن عسکری کے علاوہ اوریا مقبول جان ، ایاز اے میر اور یعقوب طاہر اظہار کے نام بھجوائے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…