اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کو بچھاڑ کر رکھ دیا ہے ۔پی ٹی آئی مزید دو اور اہم ترین رہنمائوں کی وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں ن لیگ کے رہنمائوں نے شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے 2سابق اراکین اسمبلی کی چیئرمین تحریک انصاف کیساتھ ملاقات متوقع ہے ۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق حاجی صابر انصار اور علی اصغر منڈا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے ۔ حاجی صابر قصور جبکہ علی اصغر منڈا شیخوپورہ سے ن لیگ کے اراکین اسمبلی تھے ۔ دونوں رہنما کی عمران سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نے تگڑی انگز کھیلتے ہوئے اب تک پورے پاکستان سے بڑی سیاسی جماعتوں کے100رہنما ئوں کو پارٹی میں شامل کر چکے ہیں ۔ جس میں مسلم لیگ ن کے 60سے زائد ، پیپلز پارٹی کے 25اور مسلم لیگ ق کے 15الیکٹیبلز رہنمائوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔