پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار مسلم لیگ ن سے آئوٹ،شریف برادران کا ٹکٹ نہ دینے پر اتفاق ناراض لیگی رہنما کی اگلی منزل کیا ہو گی؟تحریک انصاف کیلئے بڑی خبر

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کا سینئر رہنما چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ، پی ٹی آئی میں شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے شریف برادران میں اتفاق پایا جاتا ہےجس کے بعد

چودھری نثار علی خان کا آج پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے ۔اخباری رپورٹ کے مطابق معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو اس بات پر قائل کر لیا ہے کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف نے گذشتہ روز چوہدری نثار کیلئے توہین آمیز رویہ رکھتے ہوئے چودھری نثار علی خان کو ایک پیغام دیا کہ چودھری نثار علی خان ایک شکایتی انسان ہے اور وہ بچپنے سے کبھی باہر نہیں آئے۔عموماً وہ میری شکایتیں بھی نواز شریف سے لگایا کرتے تھے۔ شہباز شریف کے اس روئیے پر چودھری نثار علی خان نے بھی اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کو میرے اوپر تبصرہ کرنے کی بجائے پارٹی حالات پر نظر رکھنی چاہئے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت چاہتی ہے کہ چودھری نثار علی خان از خود کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں۔تاکہ راولپنڈی ڈویژن میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق انہیں ان سے کوئی مشاورت نہ کرنی پڑے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی کوششیں کی جارہی ہیں، اور عین ممکن ہے کہ بہت جلد پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان چودھری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق چودھری نثارکے پاس دو آپشن رہ چکے ہیں یا تو وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں یا دوسرے آپشن کے طور پر مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…