جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

فاروق بندیال نے اداکارہ شبنم سے ان کے شوہر اور بیٹے کے سامنے زیادتی کی،دل دہلا دینے والا واقعہ 1980کی دہائی میں پیش آیا،خبر رساں ادارے نے افسوسناک انکشافات،مزید تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اجتماعی زیادتی کیس میں سزا یافتہ مجرم کا تحریک انصاف کا حصہ بننے کی اطلاعات پرپارٹی سربراہ عمران خان کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے، تین دن میں حقائق عمران کے سامنے رکھے جائیں گے، اخلاقی معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے،سوشل میڈیا صارفین نے فاروق بندیال کا ماضی کھنگال ڈالا، فاروق بندیال پر معروف اداکارہ شبنم سے اجتماعی زیادتی کا الزام ہے،

فاروق بندیال پر الزام تھا کہ انہوں نے اداکارہ شبنم کے شوہر اور بیٹے کے سامنے اداکارہ سے زیادتی کی،دل دہلا دینے والا واقعہ 1980کی دہائی میں پیش آیا۔ جنرل ضیا دور میں خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی،شبنم سے معافی نامے کے بعد سزائے موت ختم کی گئی۔ واقعے کے بعداداکارہ ملک چھوڑ کر چلی گئیں تھیں،معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے 26 اکتوبر 1979 کو صدر ضیاالحق کو ایک خط میں شبنم ڈکیتی کیس میں پانچ مجرموں کی سزا میں تخفیف کی سفارش کی گئی تھی،کپتان نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ناصر کھوسہ کا نام واپس لیا تھا اور اب فاروق بندیال پر الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے، کیا عمران سوشل میڈیا پر ردعمل دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ تبدیل کریں گے؟۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق بندیال نے زیادتی کیالزام کی تردید کی اور کہا کہ یہ باتیں انکے ماضی کا حصہ تھیں، ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں، شبنم زندہ ہیں ، ان سے پوچھا جا سکتاہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈکیتی کے کیس میں ملوث تھے، کالج کے زمانے میں لڑکوں سے چھوٹی موٹی غلطی ہوجاتی ہے،فاروق بندیال کا کہنا تھا کہ مخالفین کو اپنی ہار نظر آ رہی ہے ، انکے نظریات پی ٹی آئی سے ملتے ہیں، ٹکٹ نہیں ملے گی تو آزاد الیکشن لڑینگے جبکہ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہر آدمی کی تفصیلات کا عمران خان کو پتہ نہیں ہوتا۔ میں بحیثیت ورکر کہتا ہوں کہ فاروق بندیال کی تحریکِ انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

عمران خان ایسے آدمی کو ٹکٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ جس نے بھی فاروق بندیال کو پارٹی میں شامل کرایا، اس بھی سوال پوچھا جانا چاہیے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے سارے معاملے پر کہا کہ سزا یافتہ مجرم کا تحریک انصاف کا حصہ بننے کی اطلاعات پر نوٹس لے لیا گیا ہے، تین دن میں حقائق عمران کے سامنے رکھے جائیں گے، اخلاقی معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ان اطلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کے مطابق ایک سزا یافتہ مجرم تحریک انصاف کا حصہ بنا ہے ، نعیم الحق پر مبنی ایک رکنی کمیٹی تین دنوں میں حقائق چیئرمین کے سامنے رکھے گی، تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…