بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مشہور فلم سٹار شبنم کا ان کے بیٹے اور خاوند روبن گھوش کو سامنے باندھ کر گینگ ریپ کرنے والے بااثر سیاسی رہنماءکی پارٹی میں شمولیت،عمران خان کاباضابطہ ردعمل سامنے آگیا‎

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور فلم سٹار شبنم کا ان کے بیٹے اور خاوند روبن گھوش کو سامنے باندھ کر گینگ ریپ کرنے والے بااثر سیاسی رہنما کی پارٹی میں شمولیت پر تحریک انصاف کا باضابطہ ردعمل سامنے آ گیا ہے، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم کا تحریک انصاف کا حصہ بننے کی اطلاعات پر نوٹس لے لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تین دن میں حقائق عمران کے سامنے رکھے جائیں گے، اخلاقی معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ فاروق بندیال کی تحریک انصاف میں شمولیت پر سوشل میڈیا صارفین نے فاروق بندیال کا ماضی کھول کر رکھ دیا، فاروق بندیال نے اپنے ساتھیوں سمیت اداکارہ شبنم سے ان کے بیٹے اور خاوند کے سامنے گینگ ریپ کیا۔ یہ افسوسناک واقعہ 1980ء کی دہائی میں ہوا، خصوصی عدالت نے ان کو سزائے موت سنائی لیکن ملزمان کے گھر والوں نے اداکارہ شبنم پر دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں جس پر اداکارہ شبنم مجبور ہو گئیں اور انہوں نے معافی نامے پر دستخط کر دیے جس کے بعد سزائے موت دس سال کی قید میں بدل گئی، اس واقعے کے بعد اداکارہ شنبم ملک چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان اطلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کے مطابق ایک سزا یافتہ مجرم تحریک انصاف کا حصہ بنا ہے، نعیم الحق پر مبنی ایک رکنی کمیٹی تین دنوں میں حقائق چیئرمین تحریک انصاف کے سامنے رکھے گی، تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ ضیاالحق کے دور میں پاکستان کی مشہور فلمسٹار شبنم کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں ڈاکوؤں نے مشہور فلم سٹار شبنم کے ساتھ ان کے بیٹے اور خاوند روبن گھوش کو سامنے باندھ کر گینگ ریپ کیا تھا، اس واقعے میں فاروق بندیال اور ان کے دیگر دوست ملوث تھے، فاروق بندیال نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر مختلف پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ گینگ ریپ کی وارداتیں کی تھیں جن میں اداکارہ زمرد اور شبنم کا نام نمایاں ہے۔ جس وقت اداکارہ شبنم کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ان کا بیٹا روفی پاکستان آیا ہوا تھا، واضح رہے کہ ان کا بیٹا لندن میں زیرتعلیم تھا۔ ان لوگوں نے شبنم کے خاوند موسیقار روبن گھوش، بیٹے روفی اور شبنم کے سیکرٹری خالد کو کرسیوں کے ساتھ باندھ کر ان کے سامنے شبنم کی آبروریزی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…