جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹ جاری کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری کر دی

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹ جاری کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر کے 1535 بینکوں کی شاخیں نئے نوٹ جاری کرنے کی مجاز ہوں گی۔پنجاب کے 792، سندھ کے 402، خیبرپختوانخواہ کے 226، بلوچستان کے 66 بینک برانچز نئے نوٹ جاری کریں گی ٗ اسلام آباد کے 36 اور

آزاد جموں و کشمیر کے 13 بینک شاخیں نئے نوٹ جاری کرنے کی مجاز ہیں۔عید الفطر کے موقع پر یکم جون سے 14 جون تک نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے اور بذریعہ ایس ایم ایس نوٹ حاصل کرنے والے صارفین اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اپنی منتخب کردہ برانچ کا کوڈ نمبر 8877 پر میسج کریں۔ میسج کرنے کے بعد صارف کو ایک ٹرانزیکشن نمبر موصول ہوگا جس میں دی گئی تاریخ پر متعلقہ بینک برانچ میں اپنے اصل شناختی کارڈ بمعہ فوٹو اسٹیٹ کاپی پیش کر کے نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔ایس ایم ایس سروس کے تحت ہر صارف کو مساوی مالیت کے متبادل 10 روپے کے تین پیکٹ، 50 اور 100 روپے کے نوٹ کا ایک پیکٹ فراہم کیا جائیگا۔ایک شناختی کارڈ نمبر پر صرف ایک مرتبہ ہی نوٹ جاری کیے جائیں گے اور ایک سے زیادہ ایس ایم ایس کرنے پر مزید ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔ایک موبائل نمبر سے ایک شناختی کارڈ نمبر ہی ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے، دوسرے شناختی کارڈ کے لیے دوسرے موبائل نمبرکا استعمال کرنا ہوگا بصورت دیگر اسٹیٹ بینک کے خود کار نظام کے تحت ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔میسج میں دی گئی تاریخ پر نئے نوٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ٹرانزیکشن کوڈ ناقابل استعمال ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…