پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

این ایچ اے سے اربوں لوٹنے والا کمپنی کا مالک پی ٹی آئی ٹکٹ لینے کیلئے سرگرم، جانتے ہیں اس شخص کی بیوی کوعدالت نے کیا سزا سنائی تھی؟

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ہائی ویز میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث کنسٹرکشن کمپنی کامالک پی ٹی آئی کی ٹکٹ لے کر جھنگ سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پر تولنے لگا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے حکام نے کرپشن بدعنوانی اور قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر حسنین کنسٹرکشن کمپنی کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے

اور کمپنی سے 20 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کیلئے عدالتوں میں مقدمات بھی قائم کر رکھے ہیں۔ حسنین کنسٹرکشن کمپنی کی بنیاد جھنگ سے تعلق رکھنے والے شیخ یوسف مرحوم نے رکھی تھی۔ شیخ یوسف نے ابتداء کھالیں بیچ کر شروع کیا ور پھر ٹھیکیداری سے اربوں روپے کمائے ان کے بڑے بیٹے شیخ یعقوب اب پی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلئے کوشاں ہیں اور ٹکٹ کے حصول کیلئے دوڑ دھوپ کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلوے کے بدنام زمانہ سکینڈل گالف سکینڈل میں بھی شیخ یعقوب کا خاندان ملوث ہے اس سکینڈل میں فوج کے جرنیلوں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔ شیخ یعقوب کی بیگم راشد یعقوب کو عدالت نے نااہل قرار دیا تھا اب اربوں روپے قوم کا لوٹنے والا شیخ یعقوب پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرکے پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے عمران خان کا ساتھی بننے کیلئے بے تاب  ہے قانون کی حکمرانی ہوتی تو اس خاندان کے تمام افراد جیل میں اس وقت تک ہوتے جب تک نیشنل ہائی ویز کی اربوں روپے کی لوٹ ہوئی دولت واپس نہ کرتے لیکن پاکستان میں یہ کرپٹ لوگ اب پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے ۔ حکومتی جماعت کے بہت سے ممبران اسمبلی تحریک انصاف میں دھڑا دھڑ شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…