بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

3ارب روپے کی مویشیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا معاملہ ،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف 3ارب روپے کی مویشیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے حوالے سے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے دائر درخواست کے

قابل سماعت ہونے کے حوالے سے سماعت کی۔ بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مویشیوں کی سمگلنگ او رمنی لانڈرنگ کے معاملے پر درخواست گزار حارث عزیز کی جانب سے خواجہ اظہر رشید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا فواد حسن فواد، 3ارب روپے کے مویشی سمگلنگ کئے ہیں جبکہ عدالت عالیہ اسلام آباد نے 2013ء میں مویشیوں کی سمگلنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس غیر قانونی سمگلنگ سے مویشیان پاکستان میں ناپید ہو گئی ہے جس سے اب وہ وقت آ گیا ہے کہ متوسط طبقہ گوشت خرید نہیں سکتا عدالت کو بھی معلوم ہے کہ کتے کا گوشت بھی فروخت کیا جا رہا ہے جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کتے کا گوشت فروخت کرنا ایمان کی کمزوری کا معاملہ ہے۔ عدالت کو بتایا جائے درخواست گزار اس مویشی اسکیم سے کیسے متاثر ہے۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے صرف ایک یا دو کیا جا سکتا ہے مویشی سمگلنگ در اصل منی لانڈرنگ ہے بعد ازاں عدالت نے درخوست قابل سماعت ہانے کے حوالے سے حکم دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف 3ارب روپے کی مویشیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے حوالے سے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…