اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سابق صدر پرویز مشرف کی قیادت میں بننے والے پاکستان عوامی اتحاد کی سیاست میں دبنگ انٹری ،پہلے جلسے میں سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ 

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی)سابق صدر پرویز مشرف کی قیادت میں بننے والے پاکستان عوامی اتحاد کی کراچی کی سیاست میں دبنگ انٹری  پاکستان عوامی اتحاد کے تحت نشترپارک کے پہلے جلسے میں سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ  ؂جلسے کی کارروائی ساڑھے 6 بجے تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت سے شروع ہوئی  جلسہ گاہ کی کاررائی شروع کرنے سے پہلے قومی ترانہ بھی بجایا گیا ۔

پاکستان عوامی اتحاد کے جلسے میں گلوکار امجد رانا نے پرفارم کرکے حاضرین کا لہو گرمایا سید پرویز مشرف کے خطاب کے آغاز پر شرکاء نے جھنڈے لہرا کر ان کا خیر مقدم کیا  پاکستان عوامی اتحاد میں شامل جماعتوں کے مرکزی قائدین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر حاضرین کے سامنے اسٹیج پر اظہار یکجہتی کیا  اسٹیج پر آنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کا پھولوں کے ہار سے خیر مقدم کیا گیا  سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ عوامی اتحاد کے جلسے کا موٹو تھا ۔ جلسہ گاہ میں اور اطراف کی بلڈنگز پر آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سید پرویز مشرف کے قدآور پینا فلیکس لگائے گئے تھے  پاکستان عوامی اتحاد کے سربراہ پرویز مشرف کے ویڈیو خطاب نشر کرنے کے لیے دو بڑی اسکرینز نصب کی گئی تھیں ۔  سابق صدر پرویز مشرف نے جلسے کی کارروائی انٹرنیٹ پر دبئی میں لائیو دیکھی  پرویز مشرف کے خطاب سے پہلے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نماز مغرب سے پہلے نشتر پارک پہنچ گئی تھی  جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے نمائش چورنگی کی جانب والا مرکزی گیٹ جبکہ قائدین کے لیے سولجر بازار کا گیٹ مختص تھا  جلسہ گاہ کے اندرونی انتظامات آل پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان عوامی اتحاد کے ورکرز نے سنبھال رکھے تھے جبکہ بیرونی سکیورٹی پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی

نشتر پارک کے اطراف بلند عمارتوں پرپولیس کمانڈوز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات تھے ۔  قائدین کے لیے شٹرنگ کی مدد سے 40 فٹ چوڑا اور 80 فٹ لمبا اسٹیج بنایا گیا تھا  اسٹیج کے عقب میں طویل القامت پینا فلیکس پر سابق صد رپرویز مشرف اور پاکستان عوامی اتحاد کے قائدین کی تصاویر تھیں ۔  بلوچستان کے مختلف علاقوں بیلہ ، حب چوکی ، وندر سے بھی ایک ریلی جلسہ گاہ پہنچی

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…