اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوازشریف کی جانب سے ممبئی حملوں پر بیان نے مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی زمین بوس کردیا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہو گئیں ،سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم سے مذمتی بیان جاری کرنے یا پھر عہدسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جاسکتاہے ۔
معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے ممبئی حملوں پر بیان دیکر ملک وقوم کی ساکھ کو شدید ترین متاثر کیا ہے اور ان کا ایسا بیان غداری وطن کے زمرے میں آتا ہے،نوازشریف کے بیان پر ملک کی تمام پارٹیوں نے تو مذمت کی تاہم حکومت نے کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز لاہور میں ایک ملاقات بھی کی اور پارٹی اور حکومتی سطح پر آنے والے مشکل حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی نوازشریف کے ایسے بیان پر شدید مضطرب دکھائی دئیے اور ممکن ہے کہ وہ بہت جلد نوازشریف سے ملاقات کرکے سخت ترین مؤقف بھی اپنائیں،تاہم وزیراعظم کی طرف سے نوازشریف کے بیان پر ردعمل بارے میں سیاسی جماعتیں انتظار میں ہیں اور پی ٹی آئی،پی پی پی سمیت دیگر جماعتوں کے پلیٹ فارم سے آج بروز پیر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ نوازشریف کے انٹرویو کی مذمت کریں یا اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں نوازشریف کی جانب سے ممبئی حملوں پر بیان نے مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی زمین بوس کردیا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہو گئیں ،سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم سے مذمتی بیان جاری کرنے یا پھر عہدسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جاسکتاہے ۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے ممبئی حملوں پر بیان دیکر ملک وقوم کی ساکھ کو شدید ترین متاثر کیا ہے اور ان کا ایسا بیان غداری وطن کے زمرے میں آتا ہے