اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف بارہا کہہ چکے ہیں ہمیں اپنا گھر صاف کرنا چاہئے،اچھل کر نوازشریف پر الزامات لگائے جارہے ہیں اور ۔۔! وفاقی وزیر دفاع خر م دستگیرکا حیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خر م دستگیر نے کہاہے کہ نوازشریف بارہا کہہ چکے ہیں ہمیں اپنا گھر صاف کرنا چاہئے‘پاکستان میں دہشت گردی میں نوے فیصد کمی ہو گئی اور ہلاکتیں کم ہوئیں ‘دہشت گردی کے خلاف کامیابی دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹھک رہی ہے‘ہمیں دنیا کو بتاناہے کہ افواج پاکستان نے کس طرح دہشت گردی پر قابوپایا‘نوازشریف کے بیان پر میڈیا احتیاط کرے اچھل کر نوازشریف پر الزامات لگائے جارہے ہیں‘

بھارت کا میڈیا یہی چاہتا ہے کہ سیاسی لیڈران کو بدنام کیاجائے اسلئے احتیاط کی جائے‘ملک میں 126دن کا دھرنا کیوں ہوا اس کا جواب ملنا چاہئے۔ لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ احسن کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر دفاع خر م دستگیرخان نے کہا کہ پانامہ ٹرائل اور جے آئی ٹی کی تشکیل کیوں ہوئی اس کی وجہ بھی جاننا چاہیے ملک کی منتخب حکومت نے چاروں صوبوں کو امن روشنی اور ترقی پر گامزن پاکستان دیاہے اس ملک کو آئین کی عمل داری کی طرف لے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر انتہائی ناانصافی کا الزام لگا کر فارغ کر دیا گیا ہم نے ملک کو آئینی استحکام دیا جس سے دوسری حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے اداروں پر تنقید کی بات کہاں سے آتی ہے اداروں کی توہین یہ ہوتی ہے کہ ان کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے انکار کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے ہر فیصلے کے ہر حرف پر عمل کیاہے عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کرتے رہیں گے عوام کے بنیادی حقوق کی کانٹ چھانٹ نہیں کی جا سکتی جب نوازشریف نااہل ہوئے تو شادیانے بجائے گئے ہم نے عوام کے بنیادی حقوق دینے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خر م دستگیر نے کہاہے کہ نوازشریف بارہا کہہ چکے ہیں ہمیں اپنا گھر صاف کرنا چاہئے‘پاکستان میں دہشت گردی میں نوے فیصد کمی ہو گئی اور ہلاکتیں کم ہوئیں ‘دہشت گردی کے خلاف کامیابی دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹھک رہی ہے‘ہمیں دنیا کو بتاناہے کہ افواج پاکستان نے کس طرح دہشت گردی پر قابوپایا

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…