پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پانچویں نسل کی جنگ ایک غیر محسوس اور خوفناک نفسیاتی لڑ ائی ہے، کور کمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے انتباہ کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کور کمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ پانچویں نسل کی جنگ ایک غیر محسوس اور خوفناک نفسیاتی لڑ ائی ہے۔ نوجوان سوشل میڈیا کے زریعے پاکستان مخالف ایجنڈا ناکام بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد سے کورکمانڈر آفس میں ملاقات اور بعد ازاں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کو کورکمانڈر کراچی کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق چیلنجز، جیوسٹرٹیجک ماحول اور علاقائی امن و سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی کامیابیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کورکمانڈر کراچی نے نئی نسل کو فیفتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار کے متعلق بتایا کہ کس طرح پاکستان مخالف ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط اور گمراہ کن خبریں کس طرح ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں میں منفی سوچ جنم لینے میں مدد کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹس کے زریعے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جارہی ہے۔ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جہاں رابطے کی کمی ہوتی ہے وہاں افواہیں جنم لیتی ہے۔ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت ہے اور انہیں صیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔ نیشنل یوتھ اسمبلی کے نو جوانوں کو الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے تاکہ وہ ملک اور قوم کی خدمت کر سکے۔ نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امن و سلامتی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، وفد نے پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا مقابلے کرنے کے لئے حصہ لینے کا عزم کا اعادہ کیا۔  کور کمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ پانچویں نسل کی جنگ ایک غیر محسوس اور خوفناک نفسیاتی لڑ ائی ہے۔ نوجوان سوشل میڈیا کے زریعے پاکستان مخالف ایجنڈا ناکام بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد سے کورکمانڈر آفس میں ملاقات اور بعد ازاں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…