جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ٗامریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرارہا ہے لیکن اب یہ کام دوبارہ ہر گز نہیں ہونے دیں گے،پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد افغانستان جنگ میں گیا جس کے گہرے اثرات پاکستان پر پڑے ٗافغانستان کیخلاف ہماری سرزمین استعمال نہ ہو اس غرض سے فاٹا میں فوج بھیجی مگر افغان طالبان کے ہمدرد گروپ تحریک طالبان پاکستان نے جہاد کا نعرہ لگایا ٗایک ٹائم تھا جب بلوچستان میں پاکستانی جھنڈے جلائے جاتے تھے ٗ

بلوچستان میں بدامنی کی بڑی وجہ نفی سوچ کے قوم پرست تھے ٗسول ملٹری پالیسی اپنائی ٗ22ہزار پاکستانی افواج کے جوانوں شہید ہوئے ٗکیا پاکستان کا دنیا اور خطہ میں امن کیلئے کردار کم ہے؟پاکستان پر اب بھی طالبان اور حقانی گروپ کی حمایت کا الزام لگایاجاتاہے ٗامریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرارہا ہے ٗافغانستان ٗ شام ٗ عراق کشمیر ٗروہنگیا اور دیگر ممالک کا سیاسی پرامن حل چاہتے ہیں ٗپاکستان دنیا کی تمام مارکیٹ کو جوڑے گا ٗہم دنیاکا سب سے بڑاٹریڈ ٗصنعتی حب بنیں گے۔ اتوار کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس آف نیوز ایجنسیز سے خطاب کے دور ان پاکستان کا عالمی اور ریجنل امن وامان کے کردار پر کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ بین الاقوامی میڈیا بھی ہماری کہانی سنے آیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو غریب اور انتہا پسند ملک کے طور پردیکھا جاتاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی ملک اور امن وامان کی خراب صورتحال کے طور پر دیکھایاجاتاہے ٗدنیا میں ہمیں افغانستان میں دوہری پالیسی کے طور پر دیکھایاجاتاہے ٗآج مہمانوں اصل پاکستان دکھانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نارتھ بے انتہا قدرتی حسن ہے ٗپاکستان میں نفی 50 ڈگری ٗ چولستان میں 50 ڈگری درجہ حرارت بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری بیٹیاں پائلٹ بنیں ٗکرکٹ اور ہاکی کھیلتی ہیں۔ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ ہم نے افغانستان سے سویت یونین کے انخلاء نائن الیون کے بعد سب سے مشکل خالات دیکھے ٗ

کیا سویت یونین کو افغانستان پاکستان لے کرآیا؟نہیں ٗپاکستان افغان کھڑا رہا ٗپاکستان نے خطہ میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ٗسویت یونین کے انخلاء کے بعد افغانستان میں ایک خلاء پیدا ہوئی جس میں القاعدہ ابھری۔کیاسویت یونین کے انخلاء کے بعد بدامنی کا ذمہ دار پاکستان ہے ؟نہیں ٗنائن الیون کے بعد افغانستان جنگ میں گیا جس کے گہرے اثرات پاکستان پر پڑے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت افغانستان میں طالبان نے وہاں کی عوام کو نیٹو اور امریکا کے انخلاء کیلئے کھڑا کیا ٗ

افغانستان کے خلاف ہماری سرزمین استعمال نہ ہو اس غرض سے فاٹا میں فوج بھیجی ٗمگر افغان طالبان کے ہمدرد گروپ تحریک طالبان پاکستان نے جہاد کا نعرہ لگایا ٗاس وقت افغان باڈر پر 2لاکھ سیکورٹی فورسسز کے اہلکار تعینات کئے۔انہوں نے کہاکہ افغان پاکستان باڈر 2400کلومیٹر پر مشتمل ہے ٗگزشتہ40سال سے 33لاکھ مہاجرین کی دیکھ بھال کررہے ہیں ٗاس وقت کے پی سے 228جبکہ بلوچستان سے 234 روٹس افغانستان جاتے ہیں ٗکیا پاکستان کا دنیا اور خطہ میں امن کے لئے کردار کم ہے؟

انہوں نے کہاکہ فاٹا کی سات ایجنسیاں ہیں ٗجو طالبان کے قبضے میں تھی ٗ میں وہ خوش قسمت ہوں جو سوات آپریشن میں شامل رہا۔انہوں نے کہاکہ بلو چستان پاکستان کے کل رقبے کا 45فیصدہے ٗایک ٹائم تھا جب بلوچستان میں پاکستانی جھنڈے جلائے جاتے تھے ٗبلوچستان میں بدامنی کی بڑی وجہ نفی سوچ کے قوم پرست تھے ٗسول ملٹری پالیسی آپنائی ٗ جیوے جیوے بلوچستان ٗجیوئے جیوئے پاکستان ۔انہوں نے کہاکہ 22ہزار پاکستانی افواج کے جوانوں شہید ہوئے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے بعد اب تعمیر ترقی کا کام بھی جاری ہے ٗآپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ٗ

پاکستان پر اب بھی طالبان اور حقانی گروپ کی حمایت کا الزام لگایاجاتاہے ٗجبکہ طالبان الزام لگاتے ہیں کہ پاکستان امریکہ کو سپورٹ کررہا ہے ٗامریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرارہا ہے ٗہم افغانستان ٗ شام ٗ عراق کشمیر ٗروہنگیا اور دیگر ممالک کا سیاسی پرامن حل چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم وہ واحد ملک ہے جس کے علماء نے دہشت گردی کے خلاف فتوی جاری کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کاواحد ملک ہے جو دنیا کے85.9فیصد عوام کو آپس میں ملاسکتا ہے ٗپاکستان دنیا کو ون بیلٹ ون روڈ سے جوڑ سکتا ہے ٗدنیا کے مسلم ممالک میں تمام تر قدرتی وسائل موجودہیں ٗپاکستان دنیا کی تمام مارکیٹ کو جوڑے گا ٗہم دنیاکا سب سے بڑاٹریڈ ٗصنعتی حب بنیں گے ٗپاکستان بڑی معیشت بنے گا ٗپاکستان کے پاس خومختار ایٹمی ملک ہے ٗپاکستان دنیا کو اپس میں جوڑے گاپاکستان کی ترقی کا سورج طلوع ہورہاہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…