جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی ،سودخوروں نے مبینہ طور پر قرض کے عوض سود در سود ادا نہ کر سکنے پر70سالہ معمرخاتون کی عزت تارتارکردی ،7افراد کی بزرگ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،لرزہ خیزواقعہ،پولیس کا افسوسناک ردعمل

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

راولپنڈی (آن لائن)تھانہ جاتلی کے علاقہ میں سودخوروں نے مبینہ طور پر 1لاکھ روپے قرض کے عوض سود در سود کے لاکھوں روپے ادا نہ کر سکنے پر70سالہ معمرخاتون کی عزت تارتارکردی ساتوں افراد بزرگ خاتون کوبرہنہ کر کے اس کے ساتھ زبردستی شیطانی کھیل کھیلتے رہے تھانہ کچہری کے اخراجات نہ ہونے کے باعث مقامی پولیس ایف آئی آر کے اندراج کی بجائے8ماہ سے زائد عرصہ لیت و لعل اور ٹال مٹول سے کام لیتی رہی

مبینہ ظلم وبربریت کانشانہ بننے والی خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لے کر انصاف فراہمی کی اپیل کی ہے تھانہ جاتلی میں درج مقدمہ نمبر170کی مدعیہ شکیلہ بی بی زوجہ مطلوب حسین سکنہ موضع صحیال میانہ تھانہ جاتلی تحصیل گوجرخان نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کہ میرے نواسے نواسیاں بھی بال بچے دار ہیں ہمارے موضع کے اعجازحسین اورذوالفقار حسین ولد علی شان عرصہ دراز سے سودکا کاروبارکرتے ہیں8سال قبل بوجہ مجبوری ان سے 1 لاکھ روپے قرض لیاجس میں انہوں نے سودکی مد میں20ہزار روپے پیشگی بطورماہوارقسط کاٹ کر80ہزار روپے قرض دیئے8ستمبر2017کو دونوں بھائی اس وقت میرے گھرآئے جب میں عشا کی نمازپڑھ رہی تھی انہوں نے سودوالا رجسٹرکھولااورسخت غصہ سے کہاکہ 8 لاکھ60 ہزارروپے تمہارے ذمہ بقایاہیں یکمشت 5 لاکھ دے دوباقی تمہیں معاف کردیں گے میں نے ان دونوں بھائیوں کے پاؤں پکڑلئے اورکہاکہ میں آپ کو7 لاکھ20 ہزار روپے اداکرچکی ہوں اب مجھے معافی دے دیں اورمزیدتنگ نہ کریں جس پردونوں نے مجھے گندی گالیاں دیں اورچلے گئے بعد ازاں10ستمبر2017 نمازظہرکے بعدان کے پڑوس سے اپنے گھرآنے کے لئے ریاست(مرحوم) کے گھرسے نکلی یہ دونوں بھائی مجھے پکڑکر ذوالفقار کے کمرے میں لے گئے اوراپنے لڑکوں کوبھی اندربلالیااوردروازہ بند کرلیا

اورمیرے کپڑے اتارنے لگے تومیرے مزاحمت کرنے پر اعجازنے میرے منہ پر زوردار مکامارااورمیں دیوار سے پٹخ کرگرگئی میرے دانت ٹوٹ گئے اوراعجاز نے میرے سب کپڑے اتاردیئے اورمجھے ٹخنوں سے پکڑکرکھینچااورکمرے کے درمیان کردیاجہاں اعجازکے بیٹے بابر،ذوالفقار کے بیٹے جمال،کمال اورپھربلال اوربعد میں اعجازاورذوالفقار نے میرے ساتھ زیادتی کی اس دوران میراخاوندمطلوب (درزی) اپنے پڑوسی چوہدری مظہرحسین کے ساتھ یہاں پہنچ گیاجن کی منت سماجت بھی بالکل کام نہ آئی اوران کے سامنے وہ زیادتی کرتے رہے ایف آئی آرکے مطابق مدعیہ کاکہناہے کہ جب ان ظالموں نے اسے چھوڑاتواس کابدن ٹوٹ چکاتھا

بہت ہی مشکل سے میں اپنے کپڑے پہن رہی تھی اورملزم اعجاز میرے خاوند کی داڑھی پکڑ کراسے تھپڑماررہاتھاجس کے بعد میں اپنے بے بس خاوندکے ساتھ اپناسرنیچے لٹکائے آنسوبہاتی ہوئی اپنے گھرپہنچی اور اسی رات 11 بجے اپناگھرچھوڑ کربچیوں کے درپر آگئی تھانے اورعدالت جانے کا میرے پاس خرچہ نہیں تھااورنہ ہی اب ہے 3 دن بعد ایس ایچ اوتھانہ جاتلی کو بذریعہ ڈاک ایک درخواست دی کہ ان ظالموں سے کوئی بازپرس ہو خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کا ماموں محکمہ پولیس میں بڑاافسرہے جوانہیں بچالیتاہے تاہم متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ جاتلی پولیس نے رواں ماہ 10مئی کوتعزیرات پاکستان کی دفعات376/377کے تحت مقدمہ نمبر170/18درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…