پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

الیکشن 2018ء ،پاکستان کے اہم علاقے میں حیرت انگیز صورتحال،پارٹی رہنماؤں کا تبادلہ، ن لیگ کے رہنماؤں کی تحریک انصاف اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور (آن لائن )آمدہ الیکشن 2018ء ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والی چند شخصیات چند دنوں میں اپنی اپنی پارٹیوں کو خیر آباد کہنے کیلئے تیار، الیکشن کا اعلان ہوتے ہی ن والے پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی والے پی پی کی کشتیوں میں سوار ہو جانے کا قوی امکان ۔تفصیلات کے مطابق آمدہ انتخابات میں ضلع ہری پور کی 3صوبائی اسمبلی کی نشستوں اور ایک قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پرانے سیاستدانوں کے علاوہ بیشتر نئے چہرے بھی سامنے آنا شروع ہو گئے اور

ان نئے چہروں کا تعلق ن ،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے ہے اور بعض آزاد بھی ہیں اور نئے چہروں میں سے اکثریت اپنی اپنی پارٹی ٹکٹوں کے بھی دعویدار ہیں اور یقین ہے کہہ رہے ہیں کہ ٹکٹ انہی کو ملے گا سیاست سے تعلق رکھنے والے زرائع نے انکشاف کیا کہ آمدہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہیں ضلع ہری پور میں چاروں سیٹوں پر سیاسی دھماکے ہونے اور سیاسی اپ سیٹ ہونے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا ن اوراور پی ٹی آئی کے اہم راہنما اور متوقع امیدواروں میں سے کچھ اپنی پنی پارٹیوں کو خیر آباد کہہ کر دوسری پارٹی میں چلے جائیں گئے کیونکہ ن اور پی ٹی آئی میں اس وقت ٹکٹوں اور مقامی قیادت کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ پارٹی چھوٹ جانے والوں کیلئے کافی ہو گی اندرون خانہ ایسے لوگوں نے دوسری پارٹی کے قائدین کے ساتھ معاملات طے کر رکھے ہیں اگر وہ اپنی اپنی پارٹیون کے قائدئن سے مطمعن ہو جاتے ہیں تو پھر ضلع کی سیاست کا رخ کچھ اور ہو گا البتہ آمدہ الیکشن میں غیر متوقع رزلٹ آنے کی توقع کی جارہی ہے اور الیکشن کے دوران غیر معمولی ہلچل ہو گی اگلے چند ہفتے انتہائی اہم ہیں ضلع ہری پور کی سیاست کے لئے اگر پارٹیاں تبدیل نہ بھی ہوئی تو اندرون خانہ دھڑے بندی ہو جائے گی ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…