ساہیوال(آئی این پی)ساہیوال کی معروف سیاسی و بااثر شخصیت سابق ایم پی اے سید غلام مرتضی شیرازی کے بیٹے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 198ساہیوال سید حسن غلام مرتضی شیرازی ایڈووکیٹ کی صدر ویسٹ پنجاب رائے حسن نواز خاں اور
جنرل سیکرٹری ویسٹ پنجاب محمد فیض کموکا کی موجودگی میں پا کستان تحریک انصاف میں مرکزی آفس فیصل آباد میں شمولیت ۔اس موقع پر ویسٹ پنجاب سے قائدین پا کستان تحریک انصاف بھی موجو د،ان میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری نوریز شکور خاں ،شیخ محمد چوہان سابق ایم پی اے ،ملک محمد یار ڈھکو سابق چیئرمین ضلع کونسل ساہیوال و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 148ساہیوال ،چوہدری صغیر انجم امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 197ساہیوال ،میاں بابر صغیر صدر یوتھ کونسل ویسٹ پنجاب ،ملک فیصل جلال دین ڈھکو ،میاں سجاد ناصر سمیت رہنما و عہدیداران پا کستان تحریک انصاف بھی موجود تھے ۔اس مو قع پر سید حسن غلام مرتضی شیرازی ایڈووکیٹ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چیئرمین پا کستان تحریک انصاف کے سیاسی ویژن اور مکمل اعتماد کر تے ہو ئے پا کستان تحریک انصاف میں شمولیت کی ہے ۔چیئرمین پا کستان تحریک انصاف عمران خان کا کر پٹ سسٹم اور کر پشن کے خلاف سیاسی جدوجہد جہاد سے کم نہیں ۔وہ ملکی بقا اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں ۔س