اسلام آباد (آئی این پی )ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری کی حادثے میں ہلاکت میں ملوث کرنل جوزف فی الوقت امریکہ نہیں جائیں گے۔کرنل جوزف کو عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد امریکہ کے حوالے کئے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق امریکہ اور پاکستان کا اس با ت پر بھی اتفاق رائے طے پایاہے کہ کرنل جوزف کو چند روز بعد امریکہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ کرنل جوزف کو لیجانے والا امریکی جہاز واپس چلا جائے گا۔ ذرائع وزارت داخلہ
نے بتایا کہ کرنل جوزف عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد امریکہ جا سکے گا۔ وزارت داخلہ کاغذی کارروائی مکمل کر کے کرنل جوزف کی رہائی کا جواز پیدا کرے گی اور اسے تمام ضروری کارروائی میں کلیئر کردے گی۔ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات کے مطابق کارروائی کر کے کرنل جوزف کو باہر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ کرنل جوزف کا امریکہ میں ٹرائل کرنے کی یقین دہانی لی جائے۔