پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

تھر میں بچوں کی اموات کے حوالے سے آغا خان اسپتال نے تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،رپورٹ میں بچوں کی ہلاکت کی وجہ کیا سامنے آئی؟افسوسناک انکشافات، چیف جسٹس ثاقب نثا ر نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثا رکی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کے ریگستانی علاقے تھر میں صحت کی سہولیات کے فقدان اور بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ تھرمیں معصوم بچوں کی اموات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، تھر میں بچوں کی اموات کے حوالے سے آغا خان اسپتال نے تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اموات کی وجہ صحت کی سہولیات کی

عدم دستیابی ہے جبکہ تھر میں ضابطہ کار پر بھی عملدرآمد نہیں نہیں کیا جاسکتا۔چیف جسٹس نے رپورٹ پڑھنے کے بعد ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ سندھ حکومت ہی تھر میں بچوں کی اموات کی ذمہ دار ہے، سندھ حکومت بتائے غذائی قلت اور اموات کو روکنے کیل ئے کیا اقدامات کئے گئے۔عدالت نے تھرپارکر میں ہلاکتوں سے متعلق قائم کمیشن کی رپورٹس طلب کرلیں جب کہ کمیشن اور آغا خان کی رپورٹس کی روشنی میں سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…