اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،چھ افراد جاں بحق ، 16زخمی ،پاک فوج اور دیگر اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا اور فاٹا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،باجوڑ ایجنسی میں مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق جبکہ سولہ زخمی ہوگئے،مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔خیبر پختونخوا اور فاٹا میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں سے ہر طرف تباہی مچا دی،باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں دیواریں اورمکانات کی چھتیں گرنے سے چھ افراد جاں بحق جبکہ سولہ زخمی ہوگئے ،پولیٹیکل انتظامیہ،

پاک فوج اورمقامی لوگوں نے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں ،زخمیوں کو ایمولینسز اور پرائیویٹ گاڑیوں کے زریعے ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل منتقل کردیا گیا،پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ہیڈکوارٹر اسپتال خار میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا ،نوشہرہ کے نواحی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ٹریفک حادثات میں خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل سدو خیل میں چار گاڑیوں کے درمیان تصادم سے دو افرادجاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوئے ،لوئر دیرتیمر گرہ زولم پْل کے قریب کوسٹر اور مزدہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے ۔دوسری جانب ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے پشاور میں الرٹ جاری کیا گیا ،ریسکیو حکام مکے مطابق پشاور میں آندھی طوفان اور بارش سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے باجوڑایجنسی میں طوفانی بارشوں سے مختلف علاقوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے ۔گورنرنے ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کوفون کرکے ہدایت کی ہے کہ ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال میں زخمیوں کوفور ی طورپرتمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں ۔گورنرنے غمزدہ خاندانوں کیساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے جاں بحق افرادکی درجات کی بلندی کیلئے دعااور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…