پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

’’میں ن لیگ کاممبر قومی اسمبلی ہوں اور یہ بات شرمندگی سے بتا رہا ہوں۔۔۔! ن لیگ کے اہم رہنما نے پی آئی اے کے ہوائی جہاز میں ہی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا،افسوسناک انکشافات،ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)’’میں ن لیگ کاممبر قومی اسمبلی ہوں اور یہ بات شرمندگی سے بتا رہا ہوں۔۔۔! ن لیگ کے اہم رہنما نے پی آئی اے کے ہوائی جہاز میں ہی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا،افسوسناک انکشافات،ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی،پرندہ ٹکرانے کے باعث قومی ائیر لائن کی پرواز کے تاخیر کا شکار ہونے پر حکمران جماعت کے فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے پارٹی سے مستعفی ہو کر اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا، رکن قومی اسمبلی کی احتجاجی

بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائنز کی پیرس سے اسلام آباد جانے والی پرواز کوخراب موسم کے باعث لاہور اتارنے کا فیصلہ کیا گیا اوردوران لینڈنگ بوئنگ 777سے پرندہ ٹکرا گیا ۔ موسم کی خرابی اور پرندہ ٹکرانے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ۔ پیرس سے آنے والے جہازمیں (ن) لیگ کے فاٹا سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان بھی سوار تھے جو مسافروں کو طیارے سے نیچے اترنے سے روکتے رہے ۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کیا ہم اسی طرح ذلیل ہوتے رہیں گے،یہ ہماری حالت ہے ۔ میں رکن قومی اسمبلی اور میرا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے ۔ میرے لئے شرم کی بات ہے کہ میں یہ بتا رہا ہوں کہ میرا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے ۔میں جب پیرس جارہا تھا تب بھی یہی واقعہ ہوا تھا اور ٹی وی چینلز پر بریکنگ نیوز چلی تھی ۔آج بھی یہی حالت ہے ،لوگوں کے ساتھ کیا کیا ہو رہا ہے ، ہم ذلیل ہو رہے ہیں۔ کیپٹن صاحب تیس منٹ پہلے کہہ رہے تھے اسلام آباد کاموسم ٹھیک ہو رہا ہے ہم جارہے ہیں ۔ مجھے سائیڈ پر لے جا کر کہا آپ کو بتا رہے ہیں کہ انجن میں پرندے کا پر چلا گیا ہے ، یہ بھی کوئی بات ہے ،ہمیں ایک گھنٹہ پہلے بتا دیتے ، یہ بدمعاشی کر رہے ہیں ۔اس دوران خاتون سمیت مسافروں نے سوال کیا کہ آپ پھر (ن) لیگ کو چھوڑیں کیوں اس کے ساتھ وابستہ ہیں ۔جس پر رکن قومی اسمبلی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں میں (ن) لیگ کو چھوڑوں گا اور میں اپنی پارٹی بنا رہا ہوں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…