ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مسافروں سے بھری بس سڑک پر گڑھا پڑنے سے دس فٹ نیچے جا گری، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سورج میانی روڈ اس حادثے نے ٹھیکیدار کا پول بھی کھول دیا ہے، اس روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے یہاں دس فٹ کا گڑھا بن گیا اور بس اس گہرے گڑھے میں گر گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سورج میانی روڈ پر میٹرو فیڈر بس سڑک پر
گڑھا پڑنے سے دس فٹ نیچے جا گری، دو سے تین ماہ قبل سورج میانی روڈ پر واسا کی جانب سے سیوریج لائنز بچھانے کے لیے کھدائی کی گئی تھی، جب دوبارہ اس سڑک کو بنایا گیا تو اس میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا اور اسی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہوئی۔ بس میں موجود مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور ہیوی مشینری طلب کر لی گئی ہے تاکہ بس کو اس گڑھے سے نکالا جا سکے۔