لاہور(ا ین این آئی)لاہور، اہم ادارے میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں گرفتار تین اہم شخصیات نے ’’پلی بارگین‘‘ کی درخواست دیدی،قومی خزانے کو کس طرح نقصان پہنچایاگیا؟ افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار تین ملزموں نے پلی بارگین کی درخواست دیدی، احتساب عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔لاہور کی احتساب عدالت
کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ تاثیر احمد سمیت 5ملزمان جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت پیش ہوئے، ملزمان فیصل راو، فیضان ولی اور سعد رفیق نے پلی بارگین کی درخواست دی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 26 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نیب پراسیکویٹر نے عدالت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور من پسند کمپنی کو نوازنے کے الزامات پر ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔