بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

سیکولر قیادت نے پاکستان کوکرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا،سینیٹر سراج الحق

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے سرگودھا سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں درجنوں معصوم فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں کوزخمی کردیاگیا۔ بے حس مسلم حکمرانوں کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی کیونکہ وہ اسرئیل کے اس اقدام کی مذمت کرکے امریکہ کوناراض نہیں کرناچاہتے۔دینی جماعت سے وابستہ کسی بھی فرد، کسی عالم دین کانام پانامالیکس میں نہیں۔ سیکولر قیادت نے پاکستان کوکرپشن کی دلدل میں دھکیل دیاہے۔

ایم ایم اے کے ذریعے دینی جماعتوں کومتحد، نظریہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کواکھٹااورکرپشن سے پاک قیادت فراہم کریں گے اور2018ء کے الیکشن کونام نہاداشرافیہ، کرپٹ مافیا، چوروں، لٹیروں اور جاگیرداروں کے لیے یوم حساب بنادیں گے، سینٹر سراج الحق نے کہا کہ خبریہ نہیں ہے کہ چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے خبریہ ہے کہ کسی غریب کی دادرسی کی گئی ، کسی مظلوم کوبروقت انصاف مل گیا، عدالت صرف وہی جاسکتاہے جس کے پاس ڈھیروں روپے ہوں۔ وزیراعظم بتائیں کہ عوام کافریادی کون ہے وہ توانصاف کوترس رہے ہیں۔ عوام الناس کونہ دن کوتحفظ حاصل ہے اورنہ رات کو، آئندہ بجٹ میں تعلیم کے لیے 5فیصدبجٹ رکھاجائے۔ حکمران جان لیں کہ مدارس کی پشت پرکھڑے ہیں مدارس کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کاڈٹ کرمقابلہ کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کی عوام کوڈاکو?ں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے ۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…