منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں الیکشن نہیں ہونگے، خانہ جنگی ہوتی نظر آرہی ہے، ملک کا فوجی سربراہ آئیگا،لاہور میں گردوغبار اور دریائے اٹک کا پانی سرخ ہو جائیگا پاکستان کی بڑی روحانی شخصیت نے ایک بار پھر ہوشربا پیش گوئی کر دی

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مرد درویش و صاحب زباں پیر پنجر سرکار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمے لی ہے اور ہم یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ جس محبوب پر یہ کلام اتارا گیا اس کے ناموس پر وہ حرف کیسے آنے دے گا ۔ یاد رکھو حضرت صالحؑ کی اونٹنی کی بے عزتی کرنے والوں پر رب نے پتھروں کی بارش کی تھی۔ پیر پنجرنے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حضورﷺ کی ناموس اور مادروطن کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے نشان عبرت بن جائیں گے ۔

محفل میلاد کے دوران مریدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آقائے دو جہاں کی ناموس پر ضرب لگانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اللہ ان کو نشان عبرت بنا دے گا اور یہ ہمیشہ کیلئے تاریخ کے اوراق میں دفن ہو جائیں گے۔ پیر پنجرسرکار نے کہا کہ اب جو اوپر سلیٹ دکھائی دے رہی ہے وقت قریب ہے جب پاکستان کی ہاں اور ناں میں فیصلے ہونگے۔ ملک صدارتی اور ایک جماعتی نظام کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ فوج کا کردار مثالی ہو گا اور فوج کا سربراہی ہی ملک کا آئندہ سربراہ ہو گا۔ پیر پنجر سرکار نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے عدلیہ ہی نکالے گی اور فوج پیادے کا کردار ادا کرے گی۔ جبکہ نواز شریف اور زرداری کی سیاست کے خاتمے کا سبب بھی عدلیہ ہی ہو گی۔ پیر پنجر سرکار نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ماہرین حرب کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات ملتوے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اب حقیقی معنوں میں احتساب ہو گا اور کرپٹ سیاستدانوں کی دنیا ویران ہو جائے گی۔ پیر پنجر سرکار نے کہا کہ ملک اب 71کی طرح دو لخت نہیں ہو گا بلکہ ملک میں خانہ جنگی نظر آرہی ہے ۔ ججز اور عمران اپنے حفاظتی دستوں پر توجہ دیں۔ مرد درویش نے کہا کہ پنجاب شریف خاندان جبکہ سندھ زرداری اور ایم کیو ایم کے ہاتھوں سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔ اہم کیو ایم سیاسی طور پر یتیم ہو چکی اب انتخابات

کیلئے اس کو بیساکھیوں کی ضرورت پڑے گی۔ عالمی دہشت گرد امریکہ کے بارے میں پیر پنجر سرکار نے دو ٹوک الفاظ میں فرمایا کہ امریکہ کا عنقریب روس سے بھی بدتر حشر ہو گا جبکہ امریکی بغل بچے بھارت کا نہ صرف شیرازہ بکھرتا نظر آتا ہے بلکہ لال قلعہ پر کلمہ طیبہ والا سبز پرچم لہراتا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس برطانیہ پر حملہ کرے گا اور اسے صفحہ ہستی سے مٹا دے گا

جبکہ شمالی کوریا جنوبی کوریا پر حملہ کر کے اسے ویرانوں میں تبدیل کر دے گا۔ مشرق وسطیٰ سے آگ کا گولہ اٹھتا دکھائی دے رہا ہے جو برصغیر کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ نیویارک لندن، پیرس ، تل ابیب پر میزائل گرتے دکھائی دے رہے ہیں، پیر پنجر سرکاری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان چین کی شہ رگ اور چین اپنی شہ رگ کبھی بھی کٹنے ہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں گردو غبار اٹھتا اور دریائے اٹک کا پانی سرخ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ پیر پنجر سرکارنے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کسی محمود غزنوی کی متقاضی ہے جو کسی بھی وقت آسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…