منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

زینب سمیت 7 معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی میں امیر ترین جنسی درندہ ملوث نکلا،بچیوں کو اغواء کرنے کیلئے کارندے رکھے ہوئے ہیں،خفیہ گفتگو پکڑی گئی، چونکا دینے والے انکشافات‎

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل میں اہم شخصیت کے ملوث ہونے کا انکشاف، اب تک 7بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنا چکا، بچیوں کو اغوا کرانے کیلئے کارندے رکھے ہوئے ہیں، پنجاب پولیس کے دو افسران کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی، ملزم کا دوسراخاکہ بھی جعلی نکلا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے دو افسران کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی ہے جو اس وقت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس آڈیو ٹیپ میں دونوں افسران کی گفتگو میں انکشاف ہوا ہے

کہ قصور میں 12بچیوں میں سے8کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ایک ہی شخص ہے اور یہ شخص انتہائی بااثر اور امیر آدمی ہے کیونکہ بچوں کو اغواء کرنیوالا گروہ الگ ہے اور زیادتی کرنیوالا ایک شخص الگ ہے تفتیشی افسران کی طرف سے افسران کو تجویز دی گئی ہے کہ قاتل تک پہنچنے کیلئے قصور سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات جن میں ایم پی اے اور ایم این اے اور وزراء بھی شامل ہیں کہ ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جائیں سوشل میڈیا پر موجودآڈیو ٹیپ میں بتایا گیا ہے کہ معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والا عادی مجرم ہے اور ایسے حملے بچوں پر مزید بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ خطرناک قاتل کو بچوں کے ساتھ زیادتی کا نشہ لاحق ہے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اغواء کار قصور شہر سے باہر سے آتے ہیں اور بچوں کو اغوا کرکے قاتل تک پہنچا کر غائب ہوجاتے ہیں واضح رہے کہ ایک سال کے دوران جنسی درندگی کے قصور میں ہونیوالے 12واقعات میں سے 8 میں مماثلت ہے۔دوسری جانب اس آڈیو ٹیپ سے پتہ چلتا ہے کہ پنجاب پولیس نے دوسری بار ملزم کا جو خاکہ جاری کیا ہے وہ بھی جعلی ہے اور پہلے سے مطلوب شخص کا ہے۔‎



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…