پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

طاہر القادری کا احتجاج، عوامی تحریک کی تیاریاں جاری توپنجاب پولیس نے بھی انتظام کر لیا، کیا ہونے جا رہا ہے، چونکا دینے والی خبر

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے 17جنوری کو مال روڈ پر احتجاج کے سلسلے میں جہاں عوامی تحریک حتمی تیاریوں کو آخری شکل دے رہی ہے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے کنیٹنر پر سٹیج کی تیاری آخری مراحل میں ہے ، مال روڈ کے دونوں اطراف لائٹس کا بندوبست کر دیا گیا ہے جبکہ سٹیج کے عقب میں ایک جہاز ی سائز سکرین بھی نصب کر دی گئی ہے تو دوسری طرف

لاہور پولیس بھی کمر کسنے میں مصروف ہے۔ سی سی پی او لاہور کے دفتر میں کنٹرول روم قائم، شرپسندوں پر کڑی نظر، تھانوں میں آنسو گیس کے نئے شیل سمیت اینٹی رائٹ کا سامان پہنچا دیا گیا ہےخفیہ اداروں نے لاہور پولیس کو ایک رپورٹ میں آگاہ کیا ہے کہ 17 جنوری کو عوامی تحریک کے مال روڈ پر ہونے والے احتجاج کو پرتشدد واقعات میں تبدیل کرنے کے لئے بعض شرپسند عناصر سرگرم ہو گئے ہیں‘ جس میں ممکنہ شرپسندی پھیلائی جا سکتی ہے اور اس میں قانون میں ہاتھ میں لینے کے ساتھ ساتھ سرکاری و غیرسرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے جبکہ ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکاروں ممکنہ حملے کی بھی رپورٹ دی گئی ہے۔ جس پر لاہور پولیس نے عوامی تحریک کے 17 جنوری کو مال روڈ پر ہونے والے احتجاج سے نمٹنے کے لئے اقدامات اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے جس میں لاہور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور آج سے لاہور کے تمام تھانوں میں آنسو گیس اور اینٹی رائٹ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے جبکہ لاہور سمیت فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ملتان اور ساہیوال سمیت پنجاب کے 20 اضلاع سے ڈی پی اوز کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں اور ان اضلاع میں تعینات ایلیٹ فورس اور کمانڈوز سمیت اینٹی رائٹ کے تربیت دستے بھی طلب کر لئے گئے ہیں ۔ کسی بھی قسم کے ممکنہ واقعہ سے نمٹنے اور ہجوم کو منتشر کرنے

کے لئے اینٹی رائٹ فورس اپنا کردار ادا کرے گی جس کے لئے لاہور کے ہر تھانہ میں 23اہلکاروں پر مشتمل خصوصی دستے ریزرو کے طور پر موجود ہوں گے اور ان اہلکاروں کے پاس آنسو گیس اور اینٹی رائٹ کا سامان وافر مقدار میں موجود ہو گا۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کے احتجاج کے دوران ممکنہ شرپسندی پر کڑی نظر

رکھی جائے گی اور اس کے لئے سول لائن ڈویژن اور سٹی ڈویژن سمیت دیگر پولیس کی ڈویژنوں میں ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور سراؤں میں سرچ آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں جبکہ 17 جنوری کو ہجوم اور مظاہرین سے نمٹنے کے لئے لاہور پولیس کو پرانے شیل کی جگہ آنسو گیس کے نئے شیل فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…