جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سیالکوٹ کا ایک باپ جس کی 3 نابالغ بیٹیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک بیٹی اغوا ہے، وہ تین ماہ سے لاہور پریس کلب کے باہر بیٹیوں کو لیکر بیٹھا ہے لیکن۔۔! افسوسناک انکشافات

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خرم شہزاد وکٹر اپنی پانچ بیٹیوں کے ساتھ تین ماہ سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجاً بیٹھا ہوا ہے اور وزیراعلیٰ شہباز کے نام بینر لگایا ہوا ہے کہ ہماری مدد کی جائے، جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا ہے، اس وقت خرم شہزاد وکٹر نے بتایا کہ اپریل 22 میں میری تین بیٹیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی، جس پر سیالکوٹ حاجی پورہ تھانہ نے میڈیکل سردار بیگم ہسپتال میں کرایا تھا، جب ملزم کو پکڑ لیا تو

تھانے والے مجھ پر پریشر دینے لگے کہ یہ تمہارے رشتہ دار ہیں ان سے صلح کر لو کوئی مک مکا کر لو، تو میں نے تھانے والوں کو کہا کہ میری تین بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کیس ہوا ہے میں نے اپنی بیٹیوں کو دیکھا ہے ان کا میڈیکل ہوا ہے، میں نے اپنی بیٹیوں کی ٹانگیں باندھی ہوئی دیکھی ہیں، اس نے بتایا کہ میری بڑی بیٹی گیارہ سال کی ہے اور چھوٹی بیٹی نو سال کی ہے جن سے زیادتی ہوئی ہے، خرم شہزاد وکٹر نے چیف آف آرمی سٹاف اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دوسری بیٹیوں کو تحفظ دے رہے ہو، خدایا میں تین ماہ سے لاہور پریس کلب کے باہر بیٹھا ہوا ہوں کہ ہو سکتا ہے کہ حکومتی نمائندہ یہاں سے گزرے اور میری مدد کی جائے۔ کوئی دیکھے میری بیٹیوں کو اور ہمیں انصاف کی منزل تک پہنچائے اس شخص نے کہا کہ میری پانچ بیٹیاں میرے ساتھ ہیں اور ایک بیٹی اغواء ہے جو کہ سیالکوٹ میں ان لوگوں کے پاس ہے جن لوگوں نے تھانے والوں کو پیسے ویسے دیکر ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے، اس شخص نے اپنا نام خرم شہزاد وکٹر بتایا ہے، اس شخص نے ہاتھ باندھ کر کہا کہ اکتوبر کی سولہ تاریخ سے یہاں احتجاج کر رہے ہیں، میری چیف آف آرمی سے درخواست ہے کہ میرے اور میری بیٹیوں کے ساتھ انصاف کیا جائے، یہ شخص اپنی بیٹیوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر گھر بنا کر یہاں انصاف کے حصول کے لیے بیٹھا ہوا ہے۔ اس آدمی نے بتایا کہ ہم لوگ تین ماہ سے یہاں بیٹھے ہیں یہاں مختلف ٹی وی چینلوں نے کوریج کی ہے مگر کسی نے ہمارے کیس کو اوپن نہیں کیا کوئی حکومتی نمائندہ ابھی تک یہاں نہیں پہنچا کہ ہم جا کر بیٹیوں سے پوچھیں کہ تم بہنوں کے ساتھ کیا ہوا تھا، اگر مجھ سے نہیں تو کم سے کم میری بیٹیوں سے پوچھ لو۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…