اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بل گیٹس کا کہنا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی مالی امداد میں اضافہ کرے گی، تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی امداد بند کرنے بعد بل گیٹس جو کہ آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی مالی امداد میں اضافہ کرے گی۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی
وزیر سائرہ افضل تارڑ کو بل گیٹس نے ایک خط لکھا ہے جس میں حکومت کے پولیو کے خاتمے کے لیے عزم کی تعریف کی گئی ہے۔ بل گیٹس نے صحت کے شعبے میں آنے والی جدت اور ماں اور بچے کی دیکھ بھال اور تولیدی صحت کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔ اس خط میں تجویز دی گئی ہے کہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ کو وزارت اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے رابطے کے لیے نامزد کیا جائے۔ اس حوالے سے این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے پولیو کے خاتمے کے پروگرام بلکہ دیگر شعبہ جات کی امداد میں اضافہ کی توقع ہے۔ بل گیٹس نے اپنی تکنیکی ٹیم بنا دی ہے اور جلد وہ وزارت کے نمائندوں سے ملاقات کرکے مختلف شعبوں میں اپنی معاونت کو حتمی شکل دے گی، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف پاکستان کو اب تک 72 ارب روپے دیے گئے ہیں اور اس میں اضافے کی توقع ہے۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی مالی امداد میں اضافہ کرے گی، تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی امداد بند کرنے بعد بل گیٹس جو کہ آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی مالی امداد میں اضافہ کرے گی۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیر سائرہ افضل تارڑ کو بل گیٹس نے ایک خط لکھا ہے جس میں حکومت کے پولیو کے خاتمے کے لیے عزم کی تعریف کی گئی ہے۔