بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اے آر وائی ٹی وی کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف حرکت میں ،لندن میں ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ’’نیووژن ٹیلی ویژن‘‘ کو انگلینڈ اور ویلز میں بریکنگ نیوز کے ذریعے سعودی عرب میں مبینہ تفتیش اور ملتان میٹرو بس سروس میں ایک کروڑ 75لاکھ ڈالر کی مبینہ کرپشن کے بارے میں غلط اور بے بنیاد خبر نشر کرنے پر لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے ۔ قانونی مشیر کارٹررک کے توسط سے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں محمد شہبازشریف کے سعودی عرب میں کسی قسم کی

کوئی سرمایہ کاری نہیں اور نہ ہی کسی سعودی شہزادے سے ایسے روابط ہیں ۔ نشریاتی ادارے نے ان الزامات کو نشر کرنے سے پہلے میاں محمد شہبازشریف سے ان کا موقف جاننے کیلئے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی نہیں کی۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ انہوں نے 30اگست 2017کوپریس کانفرنس میں ان الزامات کی صحت سے واضح انکار کیا لیکن آپ نے پریس کانفرنس کے بارے میں کوئی رپورٹ نشریات کا حصہ نہیں بنائی اور یکم ستمبر 2017کو پاکستان میں چین کے قائم مقام سفیر ژولی جیان نے ایک بیان میں میٹرو کیس کے بارے میں الزامات کو غلط قرار دیا لیکن آپ نے اس پر بھی کوئی رپورٹ نشرنہیں کی۔ 4ستمبر کو بیجنگ میں چینی دفتر خارجہ نے ان الزامات کی واضح تردید کی ،آپ نے اس بیان کو بھی رپورٹ نہیں کیا۔ 8ستمبر کو پاکستان میں موکل محمد شہبازشریف کے اٹارنی نے پاور پلے پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر، کوآرڈینیٹر اور نیوزرپورٹر کو لیگل نوٹس بھجوائے ،آپ نے اس پر بھی رپورٹ نہیں کی۔ مندرجہ بالاامور سے واضح ہوتا ہے کہ آپ اپنے ناظرین کو یہ بتانے میں ناکام رہے ہیں کہ الزامات قطعی بے بنیاد ہیں ۔ لیگل نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں محمد شہبازشریف تقریباً 30سال سے مختلف عہدوں پر عوامی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ اور گزشتہ کئی سال انگلینڈ میں مقیم بھی رہے اور انگلینڈ کے بار بار کئے جانے دوروں کے دوران سرکاری اور ذاتی حیثیت سے

متعدد برطانوی زعما سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے ہیں ۔ انگلینڈ اور ویلز میں ان کی اچھی شہرت اور ذاتی تعلقات ہیں ۔اے آر وائی کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر قطع بے بنیاد اور غیرحقیقی ہے۔جو ان کے موکل کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچنے کی وجہ ہے ۔نوٹس میں کہا گیا کہ نیووژن ٹی وی 14دن کے اندر موکل محمد شہباز شریف کو مطمئن کرتے ہوئے معافی نامہ نشر کرے اور الزامات واپس لے اور آئندہ ایسے الزامات نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائے بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے قانونی مشیر کارٹررک کے توسط سے گلیکسی براڈکاسٹ نیک ورک لمیٹڈ ساؤتھ ہال مڈل اسیکس کو دورہ سعودی عرب کے دوران تفتیش اور شہزادہ مشال کے ساتھ کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور یورپ میں مبینہ کرپشن کے ذریعے 3ارب ریال کی سرمایہ کاری اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے بے بنیاد الزامات پر مبنی بریکنگ نیوزنشر کرنے پر لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے ۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ 3جنوری کو پاکستان میں وکیل کے ذریعے ’’گلیکسی‘‘کو نوٹس بھجوا یاگیا۔ مگر اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ ادارہ 14دن کے اندر موکل کی شہرت کونقصان پہنچانے والے الزامات واپس لے اور معافی نامہ نشر کرے اور آئندہ ایسے الزامات نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائے ،بصورت دیگر برطانوی قوانین کے مطابق ازالہ حیثیت عرفی کے مطابق قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…