جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان آرمی کا نام لیکر عوام کو مشکوک فون کالز،آئی ایس پی آر نے عوام کو خبردار کردیا،ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کا اجراء کردیاگیا

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے عوام کو آگاہ کیاگیا ہے کہ مردم شماری کی تصدیق کے نام پر بعض افراد جعلی ٹیلی فون کالز کر کے عوام سے ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان آرمی کی طرف سے ایسی کوئی کالز نہیں کی جا رہیں عوام اس کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے عوامی آگاہی کے طور پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بعض افراد کی جانب سے

پاکستان کی مسلح افواج کے آفیشلز بن کر جعلی ٹیلی فون کالز کی جا رہی ہیں مذکورہ جعل سازمردم شماری کی تصدیق کے نام پر لوگوں کے قومی شناختی کارڈ‘ بینک اکاؤنٹ وغیرہ جیسی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بیان میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ آگاہ رہیں کہ پاکستان آرمی کی طرف سے ایسی کوئی ٹیلی فون کالز نہیں کی جا رہیں عوام سے درخواست ہے کہ ایسی کالز پر کوئی معلومات فراہم نہ کریں اور فوری طور پر اس کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 اور1125 پر دیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…