پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے کرتوت ،پنکی پیرنی کی شادی اور طلاق ،نئی شادی کے وقت علامہ نے پوچھا کہ لڑکا ۔۔۔! رانا ثناء اللہ نے لطیفہ سنادیا

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)!وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں ہیں وہ جتنے گھٹیا ہیں اتنی ہی گھٹیا گفت گو کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنکی پیرنی کی شادی کو 30سال ہوگئے لیکن جب عمران خان ان کے گھر میں داخل ہوئے تو پیرنی کو طلاق ہوگئی جس کے ٹھیک 90دن بعد عمران خان

نے رشتہ بھیج دیا، پنکی پیرنی کی شادی سے متعلق بات اور طلاق پر پی ٹی آئی کے لوگ شرمندہ ہیں جب کہ عمران خان انٹرویو میں کہتے ہیں کہ پنکی پیرنی کو دیکھا ہی نہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کے علاوہ سب رہنماؤں کو عمران خان سے خطرہ ہے یہ سب لوگوں کے گھر بھی جاتے ہیں، عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریحام خان کو ہنسی خوشی گھرسے لندن روانہ کرکے ایس ایم ایس پر طلاق دے دی، عمران خان خود جتنے گھٹیا ہیں وہ اتنی ہی گھٹیا گفتگو کرتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں نیا لطیفہ مارکیٹ میں وائرل ہوا ہے، نئی شادی کے وقت علامہ نے پوچھا کہ لڑکا کیا کرتا ہے تو جواب ملا کہ نوازشریف کو تنگ کرتا ہے۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کے دوران چین کے صدر کا دورہ آرہا تھا، وہ 50 ارب ڈالرکی امداد لے کر آرہے تھے ہم نے کہا دھرنا ختم کردیں لیکن عمران خان نہیں مانے اور چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوگیا، اب طاہرالقادری دھرنے سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن کوئی جتنا مرضی احتجاج کرلے اب الیکشن 5 ماہ بعد ہی ہوں گے اور 2018 میں عمران خان کی باری نہ آئی تو پھر نہیں آئے گی جب کہ زرداری صاحب کی کرپشن کے خلاف تقریر قوم پرعذاب والی بات ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…