اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس بار میچ فیصلہ کن ہو گا ، ٹائی نہیں ہو گا، اگر اس بار مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تو زندگی بھر احتجاج نہیں کروں گا، طاہر القادری نے اعلان کر دیا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے
ہوئے کہا ہے کہ اس بار میچ فیصلہ کن ہو گا، ٹائی نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس بار مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تو زندگی بھر احتجاج نہیں کروں گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی سے مذاکرات جب ہوں گے ہی نہیں تو اس میں ضامن کا تصور کہاں سے آگیا۔